• صارفین کی تعداد :
  • 5263
  • 3/12/2011
  • تاريخ :

سل اور دردِ شقیقہ کی بیماری کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

سل

 امام رضا علیہ السلام سے روایت ہے کہ یہ تعویذ ہمارے شیعوں کیلئے ہے۔ سل سے بچنے کیلئے تین بار کہو: اے خدا، اے رب الارباب، اے آقاؤں کے آقا، اے معبودوں کے معبود۔ اے حکمرانوں کے حکمران، اے زمینوں اور آسمانوں کے پیدا کرنے والے!

مجھے شفا دے اور اس مرض سے عافیت عطا فرما۔ میں تیرا بندہ اور تیرے بندے کا بندہ ہوں۔ میں تیرے قبضہٴ قدرت میں ہوں۔ میری جان تیرے ہاتھ میں ہے۔(طب الآئمہ علیہم السلام:۹۸)۔

دردِ شقیقہ کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔اے پروردگار! ہمارے دلوں کو ہدایت دینے کے بعد منحرف نہ فرما۔ اپنی رحمت ہمارے شاملِ حال فرما۔بے شک تو بخشنے والا ہے۔ اے پروردگار! تو لوگوں کو اُس دن محشور فرمائے گا جس دن میں کوئی شک نہیں ہے۔ بے شک خدا اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔ اور لکھے :

اے خدا! بے شک تو ایسا پروردگار نہیں ہے جس سے بات کرسکوں اور ایسا پروردگار نہیں ہے جس کی یاد ختم ہوجائے۔ تیرا کوئی شریک بھی نہیں ہے جو تیرے ساتھ حکم کرے۔ تجھ سے پہلے کوئی معبود نہیں ہے کہ ہم اُسے پکاریں اور اُس کی پناہ لیں۔ اُس کی بارگاہ میں تضرع کریں اور تجھے چھوڑ دیں۔ کوئی بھی تیری خلقت میں تیری مدد کرنے والا نہیں ہے تاکہ تجھ میں شک کریں۔ تیرے سو اکوئی معبود نہیں ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔ فلاں کے بیٹے فلاں کو سلامتی عطا فرما۔ محمد و آلِ محمد پر درود بھیج۔

بشکریہ اسلام ان اردو ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں :

فالج کا نقصان کم کرنے میں ہلدی مددگار

ہر درد کے تعویذ کے متعلق  امام رضا علیہ السلام کی دعا

صحیفہ امام رضا علیہ السلام میں بیماریوں کے متعلق دعائیں

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ دوّم )

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ سوّم )