• صارفین کی تعداد :
  • 5668
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

ثالول کی بیماری کیلئے امام رضا علیہ السلام کی دعا

ثالول

(ثالول یعنی بدن پر سرخ داغ بن جانا)

علی بن نعمان کہتا ہے کہ امام علیہ السلام سے عرض کی: میرے بدن پر بہت سے سرخ دھبے پڑ چکے ہیں اور مجھے تکلیف دیتے ہیں۔ آپ سے چاہتا ہوں کہ کوئی ایسی چیز مجھے یاد دلائیں جس سے فائدہ حاصل ہو۔ امام علیہ السلام نے فرمایا:

ہر ثالول کیلئے سات دانے جو کے لے لو۔ ہر جو پر سورة واقعہ کو آیت نمبر ۵ تک پڑھو، پھر یہ آیت پڑھو: "تجھ سے پہاڑوں کے بارے سوال کرتے ہیں، ان سے کہہ دو میرا رب ان کو قیامت کے دن ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔ پھر زمین کو چٹیل میدان بنا دیگا جس میں کسی طرح کی کجی یا ناہمواری نہ دیکھو گے"۔

پھر جو کے دانوں کو ایک ایک کرکے پکڑو اور ہر دھبے پر مس کرو۔ پس ان کو ایک نئے کپڑے میں رکھو ۔ ایک پتھر اس میں رکھ کر ایک پانی کے گڑھے میں پھینک دو۔(عیون الاخبار:ج۲،ص۵۰)۔

 امام رضا علیہ السلام کی دعا ثالول کی بیماری کیلئے

 امام رضا علیہ السلام سے نقل ہے کہ سب سے پہلا ستارہ جو رات کو نکلے، اُس کی طرف نگاہ کرو۔ لیکن تیز نگاہ نہ کرو اور تھوڑی سی مٹی اٹھاؤ۔ اپنے بدن پر ملتے ہوئے یہ کہو: خدا کے نام کے ساتھ اور اُس کی مدد کے ساتھ۔ مجھے دیکھتے ہو اور تجھے نہیں دیکھتا۔ چشم اندازی بُری چیز ہے۔ خدا تیرے اثر کو مخفی رکھے گا۔ میرے ثالول کو اپنے ساتھ نابود کردے۔(طبرسی، مکارم الاخلاق:ج۲، ص۲۸۱، بحار:ج۹۵، ص۹۹)۔

خنازیر کیلئے  امام رضا علیہ السلام کی دعا(خنازیر یعنی بدن میں غدود کا ہونا)

اے رؤوف، اے مہربان، اے پروردگار، اے مولیٰ!(کافی:ج۲،ص۵۶۱)۔

 

بشکریہ اسلام ان اردو ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں :

ہر درد کے تعویذ کے متعلق  امام رضا علیہ السلام کی دعا

صحیفہ امام رضا علیہ السلام میں بیماریوں کے متعلق دعائیں

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ دوّم )

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد ( حصّہ سوّم )