• صارفین کی تعداد :
  • 2882
  • 3/6/2011
  • تاريخ :

پہلا فارسی شاعر

فارسی

دنیا کی اکثر زبانوں کی طرح فارسی میں یہ  بهی مسئلہ بهی خاصا اختلافی ہے کہ فارسی کا پہلا شاعر کون تها۔ جہاں تک فارسی  میں شعر کہنے کی متفرق کوششوں کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں ساسانی بہرام پنجم، عباس مروزی، نظلہ بادغیسی اور محمدبن وصیف کے نام ملتے ہیں۔ علامہ مرزا محمدبن عبدالوہاب قزوینی مرحوم کی تحقیقات کے مطابق فارسی کے قدیم ترین اشعار، عربی شاعر یزیدبن مضرع کے ہجویہ شعر ہیں جو اس نے عباد بن زیاد حاکم سیستان کے متعلق لکهے یہ اشعار 64-70 ه کہ درمیان لکهے گئے۔ علامہ موصوف نے فارسی کے چند ایسے اشعار کا حوالہ دیا ہے، جو خراسان میں 108 ه کے لگ بهگ بچہ بچہ کی زبان پر تهے۔ لیکن ان کے کہنے والے یا ان کے کہنے والوں کا علم نہیں ۔ ڈاکٹر ذبیح الله صفا کے نزدیک بہرام گور نے جو شعر کہے وه فارسی کی بجاوے پہلوی میں ہوے گے۔ تذکره نویسوں نے ان میں تصرفات کرکے انہیے فارسی بنانہ کی کوشش کی ہے۔ اس لئے بہرام گور فارسی کا پہلا شاعر ہو سکتا۔

ابوحفض سغدی ایران کا مشہور موسیقی دان تها۔ اس نے 300 ه میں ایک ساز شہرود ایجاد کیا۔

 300 ه سے پہلے تو بہت فارسی شعرا کے نام ملتے ہیں ۔ لباب الالباب کے مصنف عوفی نے لکها ہے کہ جب خلیفہ مامون الرشید پہلی دفعہ مرو آیا تها ابوالعباس مروزی نے خلیفہ کی شان میں ایک فارسی قصیده لکها اور انعام پایا۔ علامہ قزوینی کے خیال میں اس قصیدے میں زبان و بیان کی جو پختگی نظر آتی ہے اس کی وجہ سے اسے فارسی کے سب سے پہلے شاعر کا کلام تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

استاد جلال الدین ہمایی نے تاریخ سیستان کے حوالے سے لکها ہے کہ فارسی زبان کا سب سے پہلے شاعر محمد بن وصیف سیستانی ہے جس نے یعقوب بن لیث صفاری کی شان میں 251ه میں ایک فارسی قصیده کہا۔ صاحب چہار مقالہ نے حنظلہ بادغیسی کا نام قدیمترین شعرائے فارسی میں لیا ہے ۔

ڈاکٹر صفا کی تحقیق کے مطابق حنظلہ کا زمانہ محمد بن وصیف سے پہلے کا ہے لیکن انہوں نے حنظلہ سے منسوب اشعار کی صحت میں شبہ کا اظہار کیا ہے۔ بہر کیف فارسی کے اولین شعرا میں محمد بن وصیف اور حنظلہ کا نام لیا جا سکتا ہے اور تیسری ہجری کے نصف اول کو فارسی شاعری کا نقطہ آغاز اور صفاری و طاہری ادوار کو فارسی شاعری کا پہلا دور قرار دیا جا سکتا ہے۔

ترتیب و پیشکش : سیّد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں:

فتح کی خوشخبری

بزدل غلام

بیوقوف بادشاہ

بے تدبیر بادشاہ

بادشاہ اور قیدی