• صارفین کی تعداد :
  • 2589
  • 3/5/2011
  • تاريخ :

سید رضی، علم و معرفت كے دلباختہ

بسم الله الرحمن الرحیم

سید رضی كمسنی كے زمانے سے ہی نہایت ذوق و شوق كے ساتھ تحصیل علم میں منہمك ہو گئے ۔ وہ ذاتی ذہانت، جد جہد اور محنت و كوشش كے علاوہ خداداد صلاحیت كے بھی حامل تھے جس كے ذریعہ علمی اور ادبی اعلی درجات تك پہنچنے میں سرعت رفتار مل گئی، چوتھی اور پانچویں صدی میں در اصل كسی حد تك مذہبی تفرقات ختم ہو گئے تھے لہذا مسلمانوں كے دو بڑے فرقہ شیعہ اور سنی پر سكون فضا میں زندكی گزار رہے تھے ۔ یہی آپسی مفاہمت اور روابط باعث ہوئے كہ دونوں فرقہ كے علماء آزادی كے ساتھ اپنے افكار و نظریات كا اظہار كریں اور اپنے مذہب كی تبلیغ و ترویج كریں ۔ سید رضی نے بھی اس فرصت كو غنیمت جانا اور كافی استفادہ كیا ۔ قراءت قرآن، صرف، نحو، حدیث، كلام، بلاغت، فقہ، اصول، تفسیر اور شعری فنون جیسے مختلف علوم حاصل كیے یہاں تك كہ بیس سال میں تحصیل سے فارغ ہو كر ایك نامور محقق كی طرح رونما ہوئے اور اساتذہ كی صف میں شامل ہوگئے ۔ وہ بعض نامور علماء جن كی خدمت میں سید رضی نے علم حاصل كیا ہے انك ے نام مندجہ ذیل ہیں :

1. ابو اسحاق ابراہیم ابن احمد طبری متوفی ۳۹۳ آپ فقیہ ادیب اور ایك زبر دست موٴلف تھے جن كے پاس سید رضی نے بچپنے میں قرآن سیكھا ۔

2 . ابو علی فارسی متوفی۳۷۷ آپ اپنے زمانے كے علم نحو، صرف اور علم ادب كی نامدار شخصیت تھے ۔

3 . ابو سعید سیرافی متوفی ۳۶۸ آپ بزرگ عالم اور مشہور نحوی تھے نیز بغداد میں قضاوت كے عہدے پر فائز تھے ۔

4 . قاضی عبد الجبار بغدادی آپ علم حدیث اور ادبیات كے ماہر شخص تھے ۔

5 . عبد الرحیم ابن نباتہ متوفی ۳۷۴ شیعوں كے بر جستہ اور مشہور خطیب جو خطیب مصری كے نام سے معروف تھے، سید رضی نے شعر كے بعض فنون آپ سے سیكھے ہیں ۔

6 . ابو محمد عبد اللہ ابن محمد اسدی اكفانی متوفی ۴۰۵ آپ ایك پرہیز گار عالم و فاضل تھے نیز بغداد میں منصب قضاوت كی ذمہ داری بھی نبھائی ہے ۔

7 . ابو الفتح عثمان بن جنی متوفی ۳۹۲ آپ علم نحو و صرف كے ماہر ادیب تھے ۔

8 . ابو الحسن علی ابن عیسیٰ متوفی۴۲۰ آپ استاد شعر اور علم لغت و ادبیات كے پیشوا تھے ۔

9 . ابو الحفص عمر ابن ابراہیم ابن احمد الكنانی آپ وہ موثق محدث ہیں جن سے سید رضی نے احادیث اخذ كی ہیں .

10 . ابو القاسم عیسیٰ ابن علی ابن عیسیٰ ابن داوٴدابن جراح متوفی ۳۵۰ استاد لغت اور ایك عظیم اور قابل اعتماد محدث تھے ۔

11 . ابو عبد اللہ مرزبانی متوفی ۳۸۴ آپ نامور محدث، حدیث كی بہت سی كتابوں كے موٴلف اور شیخ صدوق كی موٴثق فرد تھے .

12 . ابو بكر محمد بن موسیٰ خوارزمی متوفی ۴۰۳ آپ ایك جلیل القدر فقیہ اور استاد حدیث تھے جن سے سید رضی اور دوسرے افراد نے بھی علم فقہ حاصل كیا ہے ۔

13 . ابو محمد ہارون تلعكبری متوفی ۳۸۵ آپ بھی ایك جلیل القدر فقیہ تھے جنھوں نے علوم دین كے بارے میں جامع كتابیں لكھی ہیں .

14 . ابو عبد اللہ محمد بن محمد بن نعمان معروف بہ شیخ مفید متوفی ۴۱۳ آپ عالم اسلام كے بے مثل و بے نظیر علماء میں سے تھے ۔

مولف: محمد ابراھیم نژاد

مترجم: زهرا نقوی

(گروہ ترجمہ سایٹ صادقین)


متعلقہ تحریریں:

ابن شہر آشوب غیروں كی نظر میں

ابن شہر آشوب شعر كے میدان میں

ابن شہر آشوب كے  جاودان آثار

ابن شہر آشوب كی ہجرت

ابن شہر آشوب مازندرانی کے  شاگردان