• صارفین کی تعداد :
  • 2302
  • 3/2/2011
  • تاريخ :

اسلام کی سب سے بڑی تبلیغ

بسم الله الرحمن الرحیم

کوئی انسان اس بات پر قادر نہیں کہ حضور اکرم (ص) کی ذات والا صفات کے پہلوؤں کو بطور کامل بیان کرسکے اور آپ (ص) کی سو فیصدی واقعی تصویر پیش کرسکے۔ حبیب خدا اور سرور انبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے سلسلہ میں  ہم جو کچھ جان سکے ہیں وہ آنحضرت (ص) کے حقیقی، باطنی اور معنوی وجود کی صرف ایک ہلکی سی جھلک ہے، لیکن اتنی ہی معرفت مسلمانوں کو شاہراہ کمال پر گامزن کرکے انہیں انسانی سعادت اور عظمت کی بلندیوں کی طرف متوجہ کرنے کے لئے کافی ہے، اسی طرح یہ معرفت اسلامی اتحاد کے سائے میں انہیں اس عظیم مرکز پر جمع کرسکتی ہے۔

دین مبین اسلام کی سب سے اہم تبلیغ یہی ہے کہ ہم آنحضرت (ص) کی ذات والا صفات کو حق و حقیقت کے متلاشیوں کے لئے واضح طور پر پیش کریں۔ کیا اچھا ہوتا کہ اس سے پہلے کہ اسلام دشمن عناصر مختلف حربوں کے ذریعہ آپ (ص) کے مقدس چہرے کو مخدوش کریں خود ماہر و حاذق مسلمان اپنے مختلف فنون و ہنر کے ذریعہ آنحضرت (ص) کی شخصیت کی تبلیغ کے لئے علمی، ثقافتی اور ہنری کام انجام دیتے۔ رسول اکرم (ص) کی شخصیت کو دنیا کے سامنے روشناس کرانا ضروری ہے اور صرف شخصیت بہ معنی زندگی ہی نہیں بلکہ آپ کے اخلاقیات، شیوہ حکومت، عبادت، سیاست، جہاد اور خاص کر  تعلیمات وغیرہ جیسے مختلف پہلو‎ؤں کو دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں صرف کتابوں پر ہی اکتفا نہ کی جائے بلکہ جدید ٹکنالوجی، ہنر و تکنیک اور دیگر نئے شیوں کا استعمال کیا جائے اور یہ کام صرف اسلامی جمہوریہ ایران میں محدود نہ رہے بلکہ عالم اسلام کے گوشے گوشے میں یہ عمل انجام دیا جائے۔

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي کے خطاب سے اقتباس

(اسلامی اتحاد کانفرنس کے مہمانوں سے خطاب،1386-7-24)


متعلقہ تحریریں:

اقدام از روز اول

 پھر اس طبیب کا قصور کیا ہے؟!

نیک اخلاق کا صحیح مفہوم

گھریلو کاموں کو انجام دینا  واجب یا مستحب

گھریلو کاموں کو انجام دینا  واجب یا مستحب ( حصّہ دوّم)