• صارفین کی تعداد :
  • 1126
  • 3/1/2011
  • تاريخ :

سوامی رام تیر تھ

پهول

ہم  بغل دریا سے ہے اے قطرۂ بے تاب تو

پہلےگوہر  تھا،  بنا اب گوہر نایاب تو

آہ کھولا کس ادا سے تو نے راز رنگ و بو

میں  ابھی  تک ہوں اسیر امتیاز رنگ و بو

مٹ  کے غوغا زندگی کا شورش محشر بنا

یہ شرارہ   بجھ  کے  آتش  خانۂ  آزر  بنا

نفئ   ہستی   اک  کرشمہ  ہے  دل  آگاہ  کا

"ل"  کے  دریا میں نہاں موتی ہے "الااللہ" کا

چشم   نابینا   سے  مخفی  معنی  انجام  ہے

تھم گئی جس دم تڑپ، سیماب سیم خام ہے

توڑ  دیتا  ہے  بت  ہستی  کو  ابراہیم عشق

ہوش  کا  دارو  ہے  گویا مستی تسنیم عشق

شاعر کا  نام : علامہ محمد اقبال ( iqbal )

کتاب کا نام : بانگ درا  ( bang e dara )

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ  تحریریں:

بانگِ درا کی غزل نمبر (6)

بانگِ درا کی غزل نمبر (5)

بانگِ درا کی غزل نمبر (4)

بانگِ درا کی غزل نمبر (3)

بانگِ درا کی غزل نمبر (2)

بانگِ درا کی غزل نمبر (1)