• صارفین کی تعداد :
  • 877
  • 2/28/2011
  • تاريخ :

مسلم ممالک لیبیاء پر بیرونی جارحیت کی اجازت نہ دیں ، ایران

رامین مہمان پرست

اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ لیبیاء کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد بہم پہنچانے کے لئے تیار ہے

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان نے لیبیائی عوام کے انقلاب کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایران، لیبیائی عوام کے اس انقلاب کی حمایت کرتا ہے اور ان کی ہر طرح کی انسان دوستانہ امداد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا کہ اب اسلامی بیداری کی لہر لیبیا میں بھی پھیل گئی ہے اس لئے لیبیاء کے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کےلئے پوری ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو مستحکم بنائيں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم اور مسلم ملکوں کو بھی چاہئے کہ وہ کسی بھی بیرونی ملک کو لیبیاء پر فوجی جارحیت کا ارتکاب کرنے کا موقع نہ دیں اور ہر اس اقدام کامقابلہ کریں جو لیبیائی عوام کے انقلاب کو نقصان پہنچا سکتا ہو ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسی طرح امام موسی صدر کے بارے میں بھی کہا کہ ایران، امام موسی صدر کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائے گا.

واضح رہے امام موسی صدر کے بارے میں پتہ لگانے والی کمیٹی کے سربراہ سید احمد موسوی نے کہا ہے کہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امام موسی صدر زندہ ہيں یاد رہے انیس سو اٹھہتر میں امام موسی صدر معمرقذافی کی دعوت پر لیبیاء گئے تھے مگر چھ دنوں بعد وہ وہاں لاپتہ ہوگئے جب سے ابھی تک ان کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں ہيں اور کس حال میں ہيں ۔