• صارفین کی تعداد :
  • 1037
  • 2/27/2011
  • تاريخ :

بانگِ درا کی غزل نمبر (9)

پیلا پهول

ترے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

مری  سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ستم ہو کہ ہو  وعدہ  بے حجابی

کوئی بات  صبر  آزما چاہتا ہوں

یہ جنت  مبارک  رہے  زاہدوں کو

کہ  میں آپ  کا سامنا  چاہتا ہوں

ذرا سا تو دل ہوں، مگر شوخ  اتنا

وہی  لن  ترانی   سنا چاہتا  ہوں

کوئی دم  کا مہماں ہوں اے  اہل محفل

چراغ  سحر ہوں، بجھا چاہتا ہوں

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی

بڑا بے ادب  ہوں، سزا چاہتا ہوں

شاعر کا  نام : علامہ محمد اقبال ( iqbal )

کتاب کا نام : بانگ درا  ( bang e dara )

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ  تحریریں:

ابر

داغ

نیا شوالہ

ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

صبح کا ستارہ