• صارفین کی تعداد :
  • 1021
  • 2/27/2011
  • تاريخ :

بانگِ درا کی غزل نمبر (3)

پهول

عجب واعظ کی  دینداری ہے یا رب

عداوت ہے اسے سارے جہاں سے

کوئی اب تک نہ یہ سمجھا کہ انساں

کہاں جاتا ہے، آتا ہے کہاں سے

وہیں سےرات کو ظلمت ملی ہے

چمک تارے نے پائی  ہے جہاں سے

ہم اپنی  دردمندی کا فسانہ

سناکرتے ہیں اپنےرازداں سے

بڑی باریک ہیںواعظ کی چالیں

لرزجاتا ہے آواز اذاں سے

شاعر کا  نام : علامہ محمد اقبال ( iqbal )

کتاب کا نام : بانگ درا  ( bang e dara )

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ  تحریریں:

ابر

داغ

نیا شوالہ

ہندوستانی بچوں کا قومی گیت

صبح کا ستارہ