• صارفین کی تعداد :
  • 2685
  • 2/22/2011
  • تاريخ :

پالنے والے يہ تو لڑكى ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

جب پيدائشے ہوئي تو مادر مريم(ع) نے ديكھا كہ وہ لڑكى تھي_اب وہ پريشان ہوئيں_سوچنے لگيں كہ كيا كروں كيونكہ بيت المقدس كى خدمت تو لڑكے كيا كرتے ہيں_قبل ازيں كبھى كسى لڑكى كو بيت المقدس كى خدمت گزارى كے لئے منتخب نہيں كيا گيا تھا _

قرآن ميں بچى كى ولادت كے بعد مادر مريم(ع) كى كيفيت كو بيان كيا گيا ہے_ انہوں نے پريشان ہوكر كہا:خداوندميں نے بچى كو جنم ديا ہے اور تو جانتا ہے كہ جو نذرميں نے كى ہے اس كے لئے لڑكى لڑكے كى طرح نہيں ہو سكتى اور لڑكى لڑكے كى طرح ان فرائض كو انجام نہيں دے سكتي_)

ليكن قرآن كہتا ہے كہ'' خدا تعالى نے مريم(ع) كو حسن قبول سے نوازا اور ان كى پرورش اچھے پودے كى طرح كي''_)

در حقيقت جيسا كہ ہم نے اشارہ كيا ہے كہ جناب مريم(ع) كى والدہ كو يقين نہيں آتا تھا كہ كسى لڑكى كوخانہ خدا بيت المقدس كى خدمت كے لئے قبول كرليا جائےگا لہذا وہ چاہتى تھيں كہ ان كے شكم ميں جو بچہ ہے وہ لڑكا ہو كيونكہ قبل ازيں كبھى كسى لڑكى كو اس مقصد كے لئے منتخب نہيں كيا گيا تھا ليكن كہ خدا تعالى نے اس پاكيزہ لڑكى كو پہلى مرتبہ اس روحانى اور معنوى خدمت كے لئے قبول كرليا_

بعض مفسرين كہتے ہيں:قبوليت كى نشانى يہ تھى كہ حضرت مريم (ع) بيت المقدس كى خدمت كے دوران ميں ماہوارى ميں كبھى مبتلا نہيں ہوئيں كہ انہيں اس روحانى مركز سے دور ہونا پڑتا_ ممكن ہے اس نذر كى قبوليت اور جناب مريم (ع) كا قبول بارگاہ ہونا،اس كے بارے ميں ان كى والدہ كو الہام كے ذريعے مطلع كيا گيا ہو_

قرآن كہتا ہے:خدا نے زكريا كو مريم(ع) كى كفالت كے لئے منتخب كيا تھا'' كيونكہ جيسا كہ تاريخ ميں آيا ہے، مريم (ع) كے والد ان كى پيدائشے سے پہلے وفات پاچكے تھے''_

حضرت مريم(ع) كا يہ نام ان كى والدہ كے ذريعے سے وضع حمل كے وقت ہى ركھ ديا گيا تھا_ ےاد رہے كہ''مريم (ع) '' ان كى لغت ميں''عبادت گزار خاتون''كو كہتے تھے_

يہ نام حضرت مريم (ع) كى پاكباز والدہ كے اس انتہائي عشق اور لگائو كا مظہر ہے جو انہيں اپنے بچے كو عبادت الہى كے لئے وقف كرنے كے لئے تھا لہذا انہوں نے نام ركھنے كے ساتھ ہى خدا سے درخواست كى كہ وہ اس نومولود بچى اور اس كى آئندہ اولاد كو شيطانى وسوسوں سے بچائے ركھے اور انہيں اپنے لطف و كرم كى پناہ ميں ركھے_

 

قصص القرآن

منتخب از تفسير نمونه

تاليف : حضرت آيت الله العظمي مکارم شيرازي

مترجم : حجة الاسلام و المسلمين سيد صفدر حسين نجفى مرحوم

تنظيم فارسى: حجة الاسلام و المسلمين سير حسين حسينى

ترتيب و تنظيم اردو: اقبال حيدر حيدري

پبليشر: انصاريان پبليكيشنز - قم


متعلقہ تحریریں:

حضرت اشموئيل

حضرت اليسع عليہ السلام

حضرت ادريس عليہ السلام

حضرت لقمان

حضرت ابراہيم ،حضرت اسماعيل اور حضرت اسحاق (عليہم السلام) (حصّہ هشتم)