• صارفین کی تعداد :
  • 2556
  • 2/9/2011
  • تاريخ :

یہ مدینہ ہے (حصّہ پنجم)

مدینہ منورہ

ہر شیعہ زائر چاہے دنیا کے کسی بھی گوشے سے زیارت کے لئے مدینہ میں وارد ہوا ہو حضرت رسول خدا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مطہر کی زیارت، مسجد نبی میں اقامہ نماز اور ائمہ بقیع اور دیگر پیغمبر صلی اﷲ علیہ و آلہ و سلم کے لواحقین و اعزاء اور اہل خاندان کی زیارت کے بعد بیت الاحزان کا قصد کرتا ہے اس امید پر کہ اگر زہراء مرضیہ سلام اللہ علیہا کی قبر دسترس میں نہیں ہے تو کیا !اس مقام کی زیارت تو ہو جائے جو آپ سے منسوب ہے ۔

اس میں شک نہیں کہ روایات کے مضمون کے مطابق بیت الاحزان بقیع میں ہی ہے اور تمام مورخین بغیر کسی استثناء کے اس امر کو بیان کرتے ہیں کہ بیت الاحزان بقیع کے جنوب میں اور ائمہ اطہار علیہم السلام کے جوار میں ہے ۔اسکے مقابل دیگر بزرگ ہستیوں کے آستانوں میں داخل ہونے کا دروزاہ ہے ۔

آیئے اب ہم انکی زیارت کے لئے آگے بڑھتے ہیں ۔ یہ قبور پیغمبر صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی باوفا زوجہ جناب خدیجہ سلام اللہ علیہا کی نشانیوں سے متعلق ہے ۔

3 قبریں ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو ہیں جو کہ تینوں پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے منسوب بیٹیوں زینب ام کلثوم اور رقیہ کی قبریں ہیں ۔ زائرین ان مزارات پر پیغمبر اسلام صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اس یا د میں کہ آپ اپنی ان بیٹیوں کے لئے دعاء کرتے تھے فاتحہ پڑھتے ہیں

 

بشکریہ الحج ڈاٹ او آر جی


متعلقہ تحریریں :

یہ مدینہ ہے (حصّہ سوّم)

یہ مدینہ ہے (حصّہ دوّم)

یہ مدینہ ہے

کیا مغربی ممالک میں مسلمانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے؟

منہ زوري کے نتائج