• صارفین کی تعداد :
  • 3323
  • 2/8/2011
  • تاريخ :

میرا  بد صورت جیون ساتھی  ( حصّہ سوّم )

محبت کے بغیر

٭  وہ مرد حضرات  کیا کریں جو اپنی بیوی کی ظاہری خوبصورتی سے مطمئن نہیں ؟

ایسے مرد حضرات ( جن کے متعلق ابتدا میں بات ہوئی ) کو یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے آپ سے سوال کریں کہ ان کا اپنی بیوی کے ساتھ زندگی گزارنے کا ھدف کیا ہے ؟

٭ بہت سے مواقع پر یہ دیکھا  گیا ہے کہ مرد اپنی ناراضگی کو بہانہ بناتے ہوۓ  اپنی بیوی کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ رکھتا ہے اور گھر کے اندر آپس میں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں اور یوں عورت  استحصال کا شکار رہتی ہے ۔ یہ برتاؤ صرف بہانہ ہوتا ہے اور پردے کے پیچھے اصل بات کـچھ اور ہوتی ہے جسے عورت معلوم  نہیں کر سکتی ۔

ایسے مسائل کے ساتھ زندگی گزارنے سے مراد ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی خوشیوں سے محروم رہنا  ہوتا ہے اور ایسی حالت میں مرد حضرات اپنے گھریلو مسائل بتاتے ہوۓ  اس بات کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھتے کہ وہ دراصل اپنی بیوی کی ظاہری خوبصورتی سے راضی نہیں ہیں ۔  ایسے افراد کو نصیحت کی جاتی ہے کہ ایسی حالت میں فورا کسی ازدواجی مسائل کے ماہر  کے پاس جائیں اور کھل کر اپنی تمام تر مشکلات کا ذکر کریں ۔

مرد حضرات  کا  اپنی بیویوں کی ظاہری خوبصورتی سے ناراضی رہنے کی ایک  اور وجہ  مرد حضرات کی اخلاقی بے راہ روی ہے ۔ ایسے مرد حضرات دوسری عورتوں کو (خواہ وہ اخلاقی لحاظ سے کیسی بھی ہوں ) کو بری نظر سے دیکھتے ہیں اور  ان کی خوبصوتی کا اپنی بیوی کی خوبصورتی سے موازنہ کرتے ہیں ۔ ایسے افراد کو چاہیۓ کہ اپنے مذھبی عقائد کو مضبوط رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوۓ ایک معزز اور باحیا مرد کی سی زندگی گزاریں ۔ 

٭  مردوں کا ایک گروہ ایسا بھی ہوتا ہے جو ہمیشہ وسوسہ کا شکار رہتے ہیں ۔ ایسے افراد اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرتے ہوۓ مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ اس سے بھی خوبصورت جیون ساتھی مجھے مل سکتا ہے اور یوں وہ ہمیشہ کسی خوبصورت شخص کی تلاش میں لگے رہتے ہیں اور  شادی کے بعد بھی ایسے ہی وسوسے ایسے افراد کے ذہنوں میں جنم لیتے رہتے ہیں ۔  ایسے افراد کو  مناسب علاج کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ایسے افراد کو چاہیۓ کہ وہ کسی قریبی اچھے ماہر نفسیات سے اس بارے میں رہنمائی حاصل کریں ۔

ختم شد.

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

ذہنی سکون کو کم یا تباہ کرنے والے عوامل

اپنی زندگی کو آرام بخش بنائیں

محبت کے فواید و آثار اولاد کی تربیت میں

ديرپا رشتوں کا اثر

ہمارے معاشرے میں  جہیز ایک المیہ