• صارفین کی تعداد :
  • 1112
  • 1/23/2011
  • تاريخ :

آیت اللہ حسینی قزوینی: 40 ہزار ویب سائٹس براہ راست شیعہ تعلیمات کو نشانہ بنا رہی ہیں

آیت اللہ حسینی قزوینی

ولایت ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تین سو ٹی وی چینلز اور 40 ہزار سے زائد ویب سائٹوں میں شیعہ تعلیمات کے خلاف مختلف قسم کے پروگرام، مقالے، رپورٹیں اور خبریں بنا کر پیش کی جارہی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، دینی ذرائع ابلاغ کے مقام و منزلت کا جائزہ لینے کے لئے شہر مقدس قم کے ٹیلی ویژن مرکز میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے ولایت ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر، آیت اللہ حسینی قزوینی نے کہا کہ دنیا میں 300 ٹی وی چینلز شیعہ تعلیمات کے خلاف تشہیری مہم چلارہے ہیں اور اس سلسلے میں مختلف قسم کے شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور مختلف قسم کے گھسے پھٹے الزامات لگانے کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد ویب سائٹس بھی تشیع کے خلاف سرگرم عمل ہیں ایسے میں عالمی سطح پر دینی ذرائع ابلاغ کا فعال ہونا ماضی سے کہیں زیادہ ضروری ہے تا کہ وہ دنیا کی تشنہ نگاہوں اور پیاسی جانوں کو اہل بیت (ع) کی تعلیمات کے چشمے سے سیراب کیا جا سکے۔

 

 ویب سائٹ

انھوں نے قم ٹی وی اور ریڈیو کے اعلی اہلکاروں اور بعض علماء کی موجودگی میں اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا:

عالمی سطح پر تشیع کے خلاف اتنی وسیع یلغار کے پیش نظر ضرورت اس امر کی ہے کہ شیعہ ذرائع ابلاغ بھی میدان میں آئیں اور مکتب اہل بیت (ع) کا تعارف اسی طرح کریں جیسے کہ یہ ہے جبکہ مذکورہ بالا ٹی وی چینلوں اور ویت سائٹوں سے تشیع کا چہرہ بالکل مکدر اور تاریک کرکے پیش کیا جارہا ہے۔

آیت اللہ قزوینی نے کہا: اس وقت مخالف چینلوں سے اسلام کا ایک نہایت بھیانک چہرہ دنیا والوں کو دکھایا جارہا ہے جو عالمی سطح پر اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کے اسباب فراہم ہورہے ہیں۔

آیت اللہ حسینی قزوینی ـ جو جدید دور کے لاجواب مناظر اسلام و تشیع بھی ہیں ـ نے کہا کہ شیعہ علماء، دانشوروں اور ابلاغیات سی تعلق رکھنے والے اہل قلم و دانش عزاداری کی مثبت روشوں پر زور دیں اور کسی بھی شخص یا کسی بھی تاریخی کردار کی توہین اور بےحرمتی سے اجتناب کرتے ہوئے اہل بیت (ع) کا صحیح تعارف کرائیں کیونکہ اس طرح کی تبلیغ ـ جس میں اہل بیت (ع) کی تعلیمات و فضائل اور مقام و منزلت اور ان کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے بہت زیادہ مؤثر ہے جبکہ دوسروں کی توہین تشیع کی تبلیغ میں بنیادی رکاوٹ اور ایک نامعقول امر ہے۔

قم کے ٹیلی ویژن کالج کے تعلیمی و تعلیمی ادارے کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر متقی زادہ، نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور اہل بیت (ع) چینل کے ساتھ مشترکہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا: حضرت آیت اللہ حسینی قزوینی طویل عرصے سے اسلام کی صدا دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچانے کی خواہش رکھتے تھے چنانچہ آج مرجع معظم حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے بروقت اقدام کے نتیجے میں یہ امکان میسر آیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس عظیم اس سہولت سے بخوبی استفادہ کیا جائے۔

انھوں نے کہا دنیا میں کوئی بھی جگہ ان ذرائع ابلاغ سے بہتر نہیں ہے جن کا مقصد دنیا کی سطح پر اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی ترویج اور اہل بیت علیہم السلام کا تعارف ہے۔