• صارفین کی تعداد :
  • 3579
  • 1/18/2011
  • تاريخ :

مثالي قوم

انقلاب ایران

ہماري ملت کئي بار اس بات کو وا ضح کر چکي ہے کہ وہ کیا چاہتي ہے؟ اس ملت نے جس طرح امام خمیني رح کا ساتھ دیا، چاہے انقلاب کي کامیابي ميں عملي جدوجہد ہو یا آٹھ سالہ جنگ ميں لاکھوں شہید وں کي قرباني، یہ واضح کر دیا کہ اس کي منزل کیا ہے ؟ يہ ملت مغربي جمہوریت نہيں چاہتي ۔۔۔ایران کي مسلمان عوام نے جو مشکلات اور پریشانیاں جھیلیں،شاہ ملعون کے خلاف جدوجہد کے دور ميں جیل اور زندانوں کي سختیاں برداشت کیں یا کوڑے کھائے ،اس لئے نہيں کہ یورپي جمہوریت یا ملحدانہ ثقافت یا مشرق و مغرب کي جھوٹي جمہوريت ان کا مقدر بنے ۔۔۔ وہ مائیں کہ جنہوں نے اپنے دو، تین یاچار بیٹوں یا اپنے شوہروں کو اللہ کو راہ ميں قربان کیا اورکبھي کسي پشیماني کا اظہار نہيں کیا بلکہ ان کا سر (ہميشہ) فخر سے بلند ہوا ، یہ قر بانياں اس لئے نہيں تھيں کہ ملک ميں مغربي جمہوریت یا اسي طرح کا کوئي دوسرا نظام نافذ ہو ۔اس انقلاب کا حقیقي منشور اور عوامي خواہشات کي حتمي شکل و صورت وہي اصول ہيں جو اسلامي جمہوریہ ایران کے آئین (قانون اساسي ) ميں درج ہيں، خصوصاً وہ پہلا اصول کہ جس ميں درج ہے کہ’’عوام کي معنوي اور مادي فلاح و بہبود اسلام کے سائے ،اسلام کي برکات اور اسلامي قوانین کي حاکمیت سے حاصل ہوگي ‘‘۔کل بھي ملت یہي چاہتي تھي اور آج بھي اس کي يہي خواہش ہے ۔ ميں نے اب تک اپني فدا کار ملت جیسي کو ئي دوسري ملت نہيں دیکھي کہ جس نے اپنے الہي و معنوي مقاصد کے حصول کي راہ ميں لاکھوں شہیدوں کا خون پیش کیا ہو ۔خود اس ملت نے اس سے پہلے کبھي اس طرح کي قربانیاں نہيں دیں کہ جیسي اس دور ميں دي ہيں ۔ جن ملکوں نے مغربي جمہوریت کے تجربہ کیے ہيں ہم نے دیکھا کہ آج وہ کس ذلت و رسوائي کا شکار ہيں، جمہوریت کے نام پر مغربي ممالک خصو صاًامریکہ نے ان ملکوں کي عوام کے جسم وجان ميں اپنے پنجے اس طرح گاڑے ہيں کہ جس سے وہ اپنے ہوش وہواس کھو بیٹھے ۔ ہماري عوام اس طرح کي جمہوریت نہيں چاہتي تھي اور آج بھي اسلامي اہداف کي تکمیل اس کااولین مقصد ہے ۔عدالت ،معنویت اور آزادي اسلام کے سائے ميں اسکا پہلا ہدف ہے اور دوسرے مرحلے ميں بیروني طاقتوں کے شر سے نجات حاصل کرنا ۔یہي وہ راہ ہے کہ جس ميںاس ملت نے قرباني دي ہے اور آئندہ بھي کسي قر باني سے دريغ نہيں کرے گي۔ ملت کو چاہیے کہ وہ آگاہ وہوشیار رہے تاکہ یہ زہریلا دشمن نہ اپني شيطاني سیاست کے نام سے اور نہ ہي غلط پروپیگنڈے کے ذریعے اس ملت ميں نفوذ کرسکے ۔

ولي امر مسلمین حضرت آیت اللہ سید علي خامنہ اي  کے خطابات سے اقتباس


متعلقہ تحریریں:

دشمن کے ہتھکنڈ ے

اعليٰ حکّام کو لاحق خطرات

وقت کي ضرورت

ایک حسّاس مرحلہ

اسلامي نظام کے بنیادي اصول