• صارفین کی تعداد :
  • 2499
  • 1/17/2011
  • تاريخ :

عدم تحريف پر عقلى اور نقلى دليليں ( حصہ دوّم )

قرآن مجید

نويں امام حضرت امام محمد تقى ۔ اپنے ايك صحابى كو لوگوں كے حق سے منحرف ہو جانے كے بارے ميں فرماتے ہيں ۔

(و كان من نبذہم الكتاب ان ا قامو حروفہ و حرفو حدودہُ )

بعض لوگوں نے قرآن مجيد كو چھوڑ ديا ہے ،وہ اس طرح كہ اس كے الفاظ كو انہوں نے حفظ كرليا ہے اور اس كے مفاہيم ميں تحريف كى ہے۔

يہ اور اسكى مانند ديگر احاديث سے يہ پتہ چلتا ہے كہ قرآن مجيد كے الفاظ ميں كسى قسم كى تبديلى نہيں ہوئي بلكہ اس كے معانى ميں تحريف ہوئي ہے ۔ بعض لوگ اپنى خواہشات اور ذاتى منافع كى خاطر آيات كى خلاف واقع تفسير و تو جيہ كرتے ہيں ۔يہاں سے ايك اہم نكتہ واضح ہو جاتا ہے كہ اگر بعض روايات ميں تحريف كى بات ہوئي بھى ہے تو اس سے تحريف معنوى اور تفسير بالرائي مراد ہے نہ الفاظ و عبارات كى تحريف۔

دوسرى طرف سے بہت سى معتبر روايات جو ائمہ معصومينسے ہم تك پہنچى ہيں ميں بيان كيا گيا ہے كہ روايات كے صحيح و ناصحيح ہونے كى تشخيص كے لئے بالخصوص جب انكے در ميان ظاہراً تضاد و اختلاف پايا جا رہا ہو تو معيار، قرآن مجيد كے ساتھ تطبيق دينا ہے ۔ جو حديث قرآن مجيد كے مطابق ہو وہ صحيح ہے اس پر عمل كيا جائے اور جو حديث قرآن مجيد كے خلاف ہو اسے چھوڑ ديا جائے ۔

(اعرضوا ہما على كتاب الله فما وافق كتاب الله فخذوہ و ما خالف كتاب الله فردّوہ)

يہ بالكل واضح دليل ہے كہ قرآن مجيد ميں تحريف نہيں ہوئي ہے۔ كيونكہ اگر تحريف ہوجاتى تو قرآن مجيد حق و باطل كى تشخيص كا معيار قرار نہيں پا سكتا تھا۔

ان تمام ادلہ سے بڑھ كر مشہور حديث ''حديث ثقلين'' شيعہ و اہل سنت كتابوں ميں كثرت كے ساتھ نقل ہوئي ہے

جس ميں پيغمبر اكرم (ص) نے فرمايا:

(انى تارك فيكم الثقلين كتاب الله و عترتى اہل بيتى ما ان تمسكتم بہما لن تضلو)

ميں تمہارے در ميان دو يادگارگرانبہا چيزيں چھوڑ كر جارہاہوں ايك اللہ كى كتاب اور دوسرى ميرى عترت ہے اگر ان دونوں سے تمسك ركھا تو ہرگز گمراہ نہيں ہوگے ۔

يہ پر مغز حديث شريف بالكل واضح كررہى ہے كہ قرآن مجيد ،عترت پيغمبر(ص) كے ساتھ قيامت تك لوگوں كى ہدايت كے ليے ايك انتہائي مطمئن پناہ گاہ ہے ۔ اب اگر قرآن مجيد خود تحريف كا شكار ہو جا تا تو وہ كس طرح لوگوں كے لئے ايك مطمئن پناہ گاہ بن سكتا تھا اور انہيں ہر قسم كى گمراہى سے نجات دلا سكتا تھا۔

 نام كتاب: شيعہ جواب ديتے ہيں

مؤلف: حضرت آيت اللہ العظمى مكارم شيرازي

مترجم: معارف اسلام پبلشرز

ناشر: انتشارات نور مطاف


متعلقہ تحریریں:

فريقين كى دو كتابيں ( حصّہ دوّم )

قرآن میں غور و فكر

فريقين كى دو كتابيں

قرآن ھر قسم كى تحريف سے منزہ ہے

قرآنِ کریم اور نورِ الہی