• صارفین کی تعداد :
  • 1035
  • 1/15/2011
  • تاريخ :

پلاسما کی تیار میں ایران خود کفیل

ایران کا پرچم

اسلامی جمہوریہ ایران خون سے پلاسما کی تیاری میں خود کفیل ہوگيا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیرصحت کی موجودگي میں ایک تقریب میں کیا گيا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران پلاسما بنانےمیں خود کفیل ہوگیا ہے اور اب وہ خون کے نہایت ضروری اجزا آئي وی آئي جی IVIG اور فیکٹر نائین بنانے میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق فیکٹر 8 ایٹ اور پلاسما کی دیگر دوائيں بھی ایران میں تیار شدہ پلاسما سے بنائي جاتی ہیں۔ پلاسما کی تیاری میں خود کفیل ہونے سے ایران خون کی اجزاکی تیاری کی ٹکنالوجی حاصل کرنے کے شعبے میں اہم ملکوں میں شامل ہوگيا ہے۔ اس سال ایران میں ایک لاکھ بیس ہزار لیٹر پلاسما تیار کیا گيآ تھا۔

 

اردو ریڈیو تہران