• صارفین کی تعداد :
  • 1131
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

ڈاکٹر محسن رضائي: صہیونی ریاست حملہ کرنے کی جرات نہیں رکھتی

ڈاکٹر محسن رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر محسن رضائي نے کہا ہےکہ صہیونی ریاست ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتی۔

ابنا: ڈاکٹر محسن رضائي نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل میں صہیونی ریاست کی جاسوس تنظیم کے ملوث ہونے کےبارے میں کہا کہ صہیونی ریاست ایران پر حملہ کرنے کی جرات نہيں رکھتی اسی بنا پر وہ سے خفیہ کاروائياں انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا صہیونی ریاست بین الاقوامی قوانین سے غلط فائدہ اٹھا کر ایران کےخلاف اقدامات کررہی ہے۔

یاد رہے ایران کے دو ایٹمی سائنس دانوں پرقاتلانہ حملوں کے بعد برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا تھا کہ یہ حملے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے صہیونی، امریکی اور برطانوی جاسوس اداروں نے کئے ہیں۔

ادھر فرانسیسی ہفت روزہ جریدے لوکاناراد آنشنہ نے بھی فرانس کے انٹیلجنس ذرائع کےحوالے سے لکھا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے موساد کے تعاون سے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں پرحملے کئے ہیں۔

یادرہے کہ انتیس نومبر کو دہشتگردوں نے تہران کی شہید بہشتی یونیورسٹی کے دو پروفیسروں مجید شہریاری اور فریدوں عباسی پر قاتلانہ حملے کئےتھے جن میں پروفیسر مجید شہریاری شہید اور فریدوں عباسی زخمی ہوئے تھے۔