• صارفین کی تعداد :
  • 953
  • 1/10/2011
  • تاريخ :

ایران نے ایک امریکی جاسوس خاتون کو جلفا سرحد پر گرفتار کرلیا ہے

امریکی جاسوس خاتون

ایرانی سرحدی سکیورٹی کے سربراہ میجرجنرل احمد گراوند نے جلفا سرحد پر ایک امریکی جاسوس خاتون کی گرفتاری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاتون ایرانی سرحد ی چوکیوں کی فلم اور تصاویر لے رہی تھی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی سکیورٹی کے سربراہ احمد گراوند نے آج نامہ نگاروں سے  گفتگو کرتے ہوئے جلفا سرحد پر ایک امریکی جاسوس خاتون کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے جو ایرانی سرحدی چوکیوں کی فلم اور تصاویر اتار رہی تھی۔

انھوں نے کہا کہ  امریکی جاسوس خاتون  کوتین روز قبل گرفتار کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اس خاتون سے فلم لینے کے جدید وسائل برآمد کرکے ضبط کرلئے ہیں اور اسے تحقیق کے لئے ایرانی اینٹیلیجنس ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔