• صارفین کی تعداد :
  • 2328
  • 1/8/2011
  • تاريخ :

دشمن کے لشکر کے ٹھہرنے کی جگہ

بسم الله

سپاہ مشرکین نے مقام وطاء میں احد کے نزدیک پڑاؤ ڈالا دشمنوں کے صرف ٹھہر جانے کی بناء پر رسول نے حباب بن منذر کو پوشیدہ طور پر اس بات پر مامور فرمایا کہ وہ دشمن کی قوت کا اندازہ کریں۔ اور ضروری اطلاعات جمع کرکے اس کی رپورٹ دیں۔ رسول خدا نے اس بات کی تاکید کی کہ اپنی رپورٹ دوسروں کے سامنے بیان نہ کرنا مگر یہ کہ دشمن کی تعداد کم ہو تو اس وقت کوئی حرج نہیں ہے۔

حباب دشمن کے سپاہیوں کے قریب پہنچے اور نہایت دقیق نظر سے ان کا جائزہ لیا، پھر واپس آئے اور پیغمبر سے تنہائی میں ملاقات کی اور کہا کہ حضور میں نے ایک بڑا لشکر دیکھا ہے میرا اندازہ ہے کہ کم و بیش تین ہزار افراد ہیں، دو سو گھوڑے ہیں اور زرہ پوش سپاہیوں کے بارے میں میرا تخمینہ ہے کہ سات سو کے قریب ہوں گے، رسول خدا نے پوچھا کہ ت نے عورتوں کو بھی دیکھا؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسی عورتیں دیکھی ہیں جن کے پاس گانے بجانے کے سامان بھی ہیں، پیغمبر نے فرمایا کہ ”یہ عورتیں مردوں کو لڑائی پر اکسانا اور مقتولین بدر کو انہیں یاد دلانا چاہتی ہیں اس سلسلے میں تم کسی سے کوئی بات نہ کرنا خدا ہماری مدد کے لیے کافی ہے۔ وہ بہترین حفاظت کرنے والا ہے خدایا ہماری روانگی اور ہمارا حملہ تیری مدد سے ہوگا۔ (مغازی ج۱ ص ۲۰۷،۲۰۸)

 

عنوان : تاریخ اسلام

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

بشکریہ پایگاہ اطلاع رسانی دفتر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی


متعلقہ تحریریں :

غزوہٴ بنی سلیم اور  غزوہ غطفان

غزوہٴ سویق

حضرت فاطمہ زہرا کا حضرت علی علیہ السلام کے ساتھ  عقد

غزوہ بنی قینقاع

رسول خدا کی رحلت

تین ہجری کا ہندی مسلمان… رتن سَین

تین ہجری کا ہندی مسلمان… رتن سَین (حصّہ دوّم)

رسول خدا اور جانشین کا تعین

حرمت کے مہینے

دعوت کا آغاز