• صارفین کی تعداد :
  • 2356
  • 1/9/2011
  • تاريخ :

امامت کے عام معنی ( حصّہ پنجم)

بسم الله الرحمن الرحیم

جو دلیل نبوت کی ضرورت پر دلالت کرتی ھے وھی دلیل امامت کی ضرورت پر بھی دلالت کرتی ھے کیونکہ نبوت کا وجود بغیر امامت کے نامکمل هوتا ھے اور اگر امامت کو نبوت سے جدا مان لیا جائے تو یہ حقیقت اسلام کے منافی ھے کیونکہ رسالت کا قیامت تک باقی رہنا ضروری ھے، پس:

زندگی کا آغاز نبوت ھے ۔

اور امامت اس حیات کا برقرار رکھنا ھے۔

 اگر ھم امامت کو چھوڑ کر صرف نبوت کی بات کریں تو ھم یہ کہہ سکتے ھیں کہ نبوت ورسالت کا زمانہ معین ھے اور رسول کی حیات کے بعد باقی نھیں رہ سکتی اور اپنے اہداف کی تکمیل اور استمرار کے لئے کسی وصی کو بھی معین نھیں کرسکتی (جب تک خدا کی مرضی نہ هو )

اور چونکہ اسلام کا ہدف و مقصد ایک ایسی حکومت ھے جو تمام انسانوں کو ، اختلاف وطن و رنگ کے باوجود ایک پلیٹ فارم پر جمع کردے، لہٰذا ضروری ھے کہ اسلام اس ہدف کی خاطر رسول جیسی زندگی رکھنے والے شخص کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وفات کے بعد قیادت اور رھبری کا انتظام کرے۔

بشکریہ صادقین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

امامت کے عام معنی

پیغمبر (ص) امامت کو الٰہی منصب سمجھتے ہیں

امامت پر شیعہ نظریہ کی صحت کی دلیلیں

امامت کے سلسلہ میں دو نظریئے

امام کی شناخت کا فلسفہ

امامت کے بارے میں مکتب خلفاء کا نظریہ اور استدلال

مسئلہ امامت فروع دین میں سے ہے نہ کہ اصول دین میں سے

معنائے ولی اور تاٴویل اھل سنت

قرآن اور امامت علی ( ع)

مسئلہ امامت و خلافت

ضرورت وجود امام