غزہ کے صحافی کو عالمی انعام
فلسطینی صحافی صالحی المصری کو اسلامی ریڈیو اور ٹی وی فیسٹیول میں انعام سے عالمی انعام دیا گیا اور انھوں نے اپنا انعام رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کو پیش کیا ہے۔
ابنا: صالح المصری نے ایران کےبین الاقوامی ٹی وی چینل الکوثر کے صحافی ہیں اور انہیں ٹی وی پروگرام "مہجۃ القدس" بنانے پر بہترین پروگرام کا انعام ملا ہے۔ صالح المصری اس سے قبل قدس نیوز ایجنسی کے صحافی تھے۔
یاد رہے کہ اسلامی ریڈیو ٹی وی یونین کی تقریب گذشتہ روز غزہ میں منعقد ہوئي جس میں فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نےبھی شرکت کی۔
یہ تقریب غزہ کی حکومت نے کروائي اور دسیوں صحافیوں، مختلف فلسطینی تنظیموں کے رہنماوں اور سربراہوں نیز فلسطین کی قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی۔