• صارفین کی تعداد :
  • 5851
  • 1/4/2011
  • تاريخ :

سردیوں میں آنکھوں کی خشکی

آنکھوں کی خشکی

موسم سرما اور موسم خزاں   کی خشک اور سرد ہوا نہ صرف جلد کے خشک ہونے کا سبب بنتی ہے بلکہ بعض افراد  کی آنکھیں  بھی اس موسم  میں خشکی کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ آنکھوں سے بہنے والے پانی یا آنسو کا اصل کام آنکھ کو تر رکھنا ، لگاتار آنکھوں کی صفائی  کے علاوہ آکسیجن اور غذائی مواد کی ترسیل ہوتا ہے ۔

انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوۓ حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہہ سے بنی ہو.

٭ صلبہ (sclera) یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے

٭ مشیمیہ (choroid) یہ درمیانی پرت یا تہـ ہوتی ہے

٭ شبکیہ (retina) یہ آنکھـ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے

ہر بار  آنکھ  جھپکنے  کے دوران اضافی آنسو داخلی کنارے پر موجود دو سراخوں سے ناک میں داخل ہو جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ روتے وقت انسان کی ناک سے بھی پانی بہتا ہے ۔ 

سردیوں میں کمروں کو گرم کرنے کے لیے گرم ہوا دینے والے پنکھے یا ہیٹر  استعمال کیۓ جاتے ہیں جو جسم پر خشکی لانے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر کافی مقدار میں پانی کا استعمال نہ کیا جاۓ تو  جسم  اور زیادہ جلدی خشک ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ آنکھوں کے خشک  ہونے کے بعد ان میں خارش ، سوزش اور سرخی ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہے  ۔ اس حالت کو آسانی کے ساتھ قابو کیا جا سکتا ہے ۔

محققین کا کہنا  ہے کہ ایسے افراد کو زیاد دیر تک ٹھنڈی ہوا اور سرد ماحول میں رہنے سے پرہیز کرنا چاہیۓ ۔ ایسے افراد کے لیۓ  کھانے پینے میں مچھلی ، زیادہ مقدار میں پانی اور شربت کا استعمال انہیں آنکھوں اور  جسم کی خشکی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

بعض افراد کو دھویں  سے الرجی ہوتی ہے  اس لیۓ  سگریٹ  کے دھویں سے ایسے افراد کو پرہیز کرنا چاہیۓ ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں :

دانتوں کے امراض وجوہات

ناک، ہونٹوں اور زبان میں سوراخ کرنے سے لاحق ہونے والے خطرات (حصہ اوّل )

ڈینگی بخار خطرناک ہے ، احتیاط کریں اس سے پہلے کہ دیر ہو جاۓ

مسوڑھوں اور دانتوں کي حفاظت کيجئے

منفی تبدیلیاں موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے

دل کی  شریانوں کی  تنگی

خون میں شکر کی کمی دماغی بیماری الزائیمر کا باعث بن سکتی ہے

ناشتے کی اہمیت و افادیت

ناشتے کی اہمیت و افادیت (حصہ دوم)

آنکھوں کی حفاظت کے لیۓ عینک کا استعمال