• صارفین کی تعداد :
  • 2986
  • 12/26/2010
  • تاريخ :

اپنی زندگی کو آرام بخش بنائیں

درخت

ذرا اپنے اطراف میں موجود لوگوں کا مشاھدہ کریں ۔ آپ کو مختلف نفسیات اور مختلف طرح سے برتاؤ کرنے والے لوگ ملیں گے ۔ ان میں کچھ بہت خوش و خرم اور خوش بین ہونگے تو کچھ ناامید اور بدبین ۔

خوش رہنے والے لوگ اپنے احساسات  پر قابو پا لیتے ہیں اور جب وہ  دوسرے لوگوں سے ملتے ہیں تو اپنے چہرے پر مسکراہٹ لیۓ ہوتے ہیں ۔ اس کے برعکس غمگین اور ناامید لوگ جب بھی کسی کے ساتھ بات کرتے ہیں تو اپنی گفتگو میں اپنی ناکامیوں کا رونا اس طریقے سے روتے ہیں کہ دوسرے پر مایوسی طاری ہو جاتی ہے ۔  ایسے لوگ منفی نفسیات یا ذہنی کیفیت کے حامل افراد ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں ۔

اب آپ اپنے آپ پر غور کریں اور دیکھیں کہ آپ کی شخصیت  اوپر  دی گئی  دو قسموں  میں سے کس قسم کے ساتھ مماثلت رکھتی ہے ؟ اگر آپ مایوسی اور ناامید لوگوں کی صف میں شامل ہیں تو زندگی کی سب سے بڑی غلطی کر رہے ہیں اور جتنا بھی آپ اس راستے پر آگے چلتے جائیں گے زندگی کی خوشیوں اور کامیابیوں سے محروم تر ہوتے جائیں گے ۔ ضروری نہیں کہ جو غلطی آپ آج تک کرتے آ رہے ہیں اسے آئںدہ بھی انجام دیتے  رہیں  ۔ آپ تھوڑی سی توجہ اور  خوداعتمادی کے ساتھ  اپنی زندگی میں بہتری اور خوشیاں لا سکتے ہیں ۔ لیکن اس سے پہلے آپ کے لیۓ یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیا چیزیں اور عوامل ہیں جو انسان  کو نفسیاتی طور پر سکون اور خوشی کا احساس  پیدا کرتے ہیں اور کن وجوہات کی بنا پر کسی انسان پر مایوسی کا عنصر طاری ہو جاتا ہے ۔

انسان کی ذھنی کیفیت کا سرچشمہ کون سے عناصر ہیں ؟

انسان کی ذہنی کیفیت اس کے ظاہری برتاؤ کی اصل جڑ ہوتی ہے ۔ بعض اوقات انسان کا ظاہری برتاؤ اس کی ذہنی کیفیت پر اثر انداز ہو  جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر آپ کو اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ آپ کا برتاؤ اور حسن اخلاق اچھا نہیں ہے تو چند منٹوں کے لیۓ کسی کھلی پرسکون فضا میں چہل قدمی کریں ، چند گہرے سانس لیں اور خود کو  کچھ دیر کے لیۓ دلکش فضا کے حوالے کردیں ۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی ذہنی کیفیت میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے اور یوں آپ خود کو  بہتر محسوس کریں گے ۔  اس ذرا سے کام میں آپ کا کچھ بھی خرچہ نہیں ہو گا ۔ بس قدرتی خوبصورت ماحول کی دعوت کو قبول کریں اور چھٹی کے دن اپنے گھر سے باہر قدم رکھیں اور قدرتی ماحول کی آغوش میں پنا ہ حاصل کریں ۔  اس چیز کو آپ ضرور تجربہ کریں ہمیں امید ہے کہ آپ اپنے حسن اخلاق میں  بہتری محسوس کریں گے ۔  

جاری ہے

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

بیٹی  رحمت ہے

رسم و رواج سے پاک ازدواج

ازدواجی اخراجات

ازدواجی مشکلات اور ان کا حل

اسلام اورخواھشات کی تسکین

شادی کی پیشکش

ازدواجي زندگى

جديد جنسي اخلاق کے حاميوں کے نظريات

ديرپا رشتوں کا اثر

اسلام  میں طلاق

ہمارے معاشرے میں  جہیز ایک المیہ

دنيا ميں ’’خانداني‘‘ بحران کي اصل وجہ!