• صارفین کی تعداد :
  • 4023
  • 12/26/2010
  • تاريخ :

امام محمد باقر (ع)  کی  شخصیت علمی

امام محمد باقر (ع)

ائمہ اطہار کی زندگی کا تجزیہ کرتے وقت اس نکتہ کو ذہن میں رکھا جائے کہ معصوم کے یہاں زندگی کے طور طریقہ اور لوگوں کے ساتھ معاشرت اور فکری لحاظ سے کوئی فرق نہیں پایا جاتا۔ واحد اختلاف جو ان حضرات کے درمیان نظر آتا ہے وہ موقعیت کا اختلاف (Situational Difference) ہے اس لئے کہ ہرزمانے میں نئی اور مختلف مشکل وجود میں آتی ہے اور فکر اور سیاسی تقاضے مختلف ہوتے ہیں جبکہ مقاصد یکساں ہوتے ہیں۔ صلح امام حسن اور قیام امام حسین (ع) کے مقاصد ایک ہی تھے طریقے یعنی حکمتِ عملی (Strategy ) مختلف تھی۔

شیعہ ائمہ کی شخصیت کے مطالعہ کے سلسلہ میں ان کی علمی ،معنوی ار سیاسی زندگانی کا جائزہ ضروری ہے۔ ہر امام اپنے پیش رو کی طرح ہدایت و رشد ار دعوت الی اﷲ اور افہام و تبلیغ دین کا منشور عام کرتا رہا۔ آنحضرت کی وفات کے بعد امیر المومنین نے مسجد کوفہ کے منبر سے بار بار کہا "" سلونی قبل ان تفقدونی"" ( پوچھ لو مجھ سے قبل اس کے کہ تم مجھے گم کردوگے )۔ حسن بن علی علیہ السلام کو حکومت معاویہ نے مسلسل اجتماعی اور انفرادی دباؤ میں رکھا امام حسین نے یزیدی حکومت کے شریعت کے خلاف اقدامات کو قبول کرنے سے انکار کیا اور درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ان حالات میں بعد کربلا امام زین العابدین (ع)  نے معارف قرانی کو دعا و زاری کے قلب میں ڈھال کر اس کا اظہار کیا، امام سجاد کی شہادت (٩٥ھ) کے بعد امام باقر کو ١٩ سال کا عرصہ ملا (١١٤ھ تک ) اس عرصہ میں چونکہ بنی امیہ اور بنی عباس میں مملکتی چقلش ہو رہی تھی توامام باقر (ع) کے لئے ایسے ساز گار حالات پیدا ہوگئے کہ وہ عوام الناس کو علم و دانش کا راہ پر لگاسکے، یہ امام باقر (ع) کا بہت بڑا احسان ہے کہ تعلیم و تربیت اور شریعت کے مقام کی اہمیت کا احساس دلایا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کے رجحانات اہل بیت رسول کی طرف بڑھتے ہی گئے اور تقریباً ٤ ہزار افراد آپ کے درس سے فیضیاب ہوتے تھے۔

امام باقر (ع) کا یہ بنیادی کام مستقبل میں امام صادق کو فقہ، تفسیر اور اخلاقی امور پر تالیف و تدوین کا موقع ملا جو آج فقہ جعفری کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ شعبہ تعلیم سے تعلق کے باعث ان ائمہ کے تقسیم کار کو راقم یہ سمجھتا ہے کہ امام سجاد نے صحیفہ کاملہ کے ذریعہ دعاؤں کی شکل میں ایک نصاب یا (Curriculum) بنایا، اس کو ایک جامع شکل میں امام باقر نے اپنی تعلیمات میں شامل کیا جو بالآخر امام صادق(ع) نے ایک جامعہ یا یونیورسٹی کے کلچر سے متعارف کروایا۔

بشکریہ الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

امام(ع) کي عمومي مرجعيت

باقرِ علومِ اہلبيت عليہم السلام

امام محمد باقر عليہ السلام اور سياسي مسائل

امام محمد باقر علیہ السلام کے نام رسول اکرم (ص) کا سلام

پانچویں امام

حضرت امام باقر (ع) کے دور میں علوم اھلبیت علیھم السّلام کی اشاعت

امام محمد باقر (ع) کی شہادت

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مبارک زندگی کا مختصر جائزه

یوم ولادت با سعادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

امام محمد باقر (ع) کی علمی ہدایات وارشادات