• صارفین کی تعداد :
  • 926
  • 12/19/2010
  • تاريخ :

صدر نے خواتین کے کردار کو سراہا

صدرجناب احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ سیاسی اور سماجی تحریکوں کی کامیابی ہمیشہ خواتین کے کردار کی مرہون منت رہی ہے۔

صدرجناب احمدی نژاد نے آج تہران میں اسلامی ملکوں کے وزرا برائے امور خواتین کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ آج خواتین اسلامی ملکوں اور عام طور سے ساری دنیا میں ماضی کی نسبت اپنے اعلی اھداف کی طرف گامزن ہيں۔  صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب میں خواتین کے کردار کو بے نظیر قرار دیا جو کہ آمریت اور بیرونی مداخلت کے خلاف اور اسلامی و انسانی اقدار اور کرامت انسانی کے احيا کے لئے تھا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی خواتین نے مسلط کردہ جنگ میں صدام اور عالمی سا مراج کے خلاف نیز ملک کی تعمیر نو اور ترقی نیز علمی و ثقافتی میدانوں اور مومن وخود مختار وآزادی فکر کی حامل جواں نسل کی تربیت کرنے میں بھی نہایت اہم اور بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ قابل ذکر ہے عالم اسلام کے وزرا براے امور خواتین کی کانفرنس کا مقصد اسلامی معاشرے میں خواتین کے کردار کو تقویت پہنچانا اور سماج کے امور میں خواتین کی فعال شرکت کے لئے تعمیری پالیسیاں بنانا ہے ۔

اردو ریڈیو تہران