• صارفین کی تعداد :
  • 4911
  • 12/21/2010
  • تاريخ :

بادام میں چکن

بادام میں چکن

 اجزاء:

 

 چکن

 200 گرام

 لہسن

4 جوئے

 شملہ مرچ

 1 عدد

 گاجر

 1عدد

 پیاز

1عدد
 ہری پیاز

1 عدد

بادام

 50 عدد

مشرومز

 5 سے 6 عدد

بمبو شوٹ

 1 عدد

اویسٹرسوس

 2 کھانے کے چمچ

دوسٹرسوس

 2 کھانے کے چمچ

کارن فلا

2کھانے کے چمچ

کالی مرچ

1/4 چائے کا چمچ

سفید مرچ

 1/4 چائے کا چمچ

نمک

 حسب ذائقہ

تیل

2کھانے کے چمچ

 

ترکیب:

1 ۔ چکن کو چھوٹے پتلے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تمام سبزی کو چکور کاٹ کر گاجر ابال لیں  

 ۔2  اس کے بعد ایک پین میں تین کھانے کے چمچ تیل اور چار جوئے لہسن کے ڈال دیں۔ جیسے ہی لہسن پکنے لگے تو اس میں چکن شامل کر کے 4-5 منٹ پکائیں۔

3۔ اب تمام چکور کٹی ہوئی سبزیاں چکن میں شامل کریں۔ مشرومز اور بمبوشوٹ کو بھی چوکور کاٹ کر شامل کر لیں۔

4۔ چار سے پانچ منٹ پکانے کے بعد دو سٹروس اور اویسٹرسوس ڈالیں۔

5۔ کالی مرچ، سفید مرچ اور نمک حسب ذائقہ شامل کریں اور تقریباً ایک کپ پانی ڈال دیں۔

6۔ بادام ابال کر چھلیں اور فرائی کر کے اس میں شامل کر دیں۔

 7۔ جب آمیزہ اچھی طرح پکنا شروع ہو جائے تو تھوڑا سا کارن فلار شامل کردیں۔

8۔ کٹے ہوئے بادام اور ہری پیاز سے سجا کر فرائیڈ یا ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سروکریں۔

ڈیلی آگ ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

مٹر آلو کے رول

ٹماٹو کیچپ کی تیاری

ابلی ہوئی ا روی کی سبزی

بگھارے چنے

آلو اور اجوئن کا سلاد

سبزیوں کا پلائو

انڈین بھاجی

ناریل کی مٹھائی

چکوترے کا کيک

گلاب جامن