• صارفین کی تعداد :
  • 5412
  • 12/7/2010
  • تاريخ :

ميں گريپ فروٹ ہوں

گريپ فروٹ

 بعض بچے فروٹ کھانے ميں منہ بناتے ہيں اور بعض بچے بڑے شوق سے کھاتے ہيں۔ ليکن اکثر بچے ايسے ہوتے ہيں جو بعض پھل شوق سے اور بعض پھل بالکل نہيں کھاتے۔ جب کہ ہمارے پيارے اللہ نے ہر پھل ميں ہمارے لئے بہت سے فوائد رکھے ہيں۔ گريپ فروٹ بھي ايک ايسا ہي پھل ہے۔ آئيے اس کي خوبياں جاننے کے لئے يہ مضمون پڑھتے ہيں۔

جي ہاں! مجھے اندازہ ہے‘ آپ مجھے پسند نہيںکرتے ہيں۔ ميري کڑواہٹ ملي ترشي آپ کو نہيں بھاتي۔ ميں ويسے بھي اور پھلوں کے مقابلے ميں ايک نيا پھل ہوں‘ ليکن آپ نے کبھي ديکھا کہ پاکستان ميں اب ميں خوب ہونے لگا ہوں؟! اب تو تقريباً جوس کي ہر دکان پر ميں موجود ہوتا ہوں۔ ذرا سوچئے تو کيوں؟!

ميرا شمار ان چند پھلوں ميں ہوتا ہے جن ميں جوڑوں اور ان کي کرکري ہڈيوں ميں جمع ہونے والے کيلشيم کو جسم سے نکال باہر کرنے کي صلاحيت ہوتي ہے۔ آپ مجھے پسند نہيں کرتے، ليکن آپ کے بزرگ مجھے بڑي چاہت سے استعمال کرتے ہيں، کيونکہ ميں ان کي کئي تکاليف کا علاج ثابت ہوتا ہوں۔ اب يہي جوڑوں کي تکليف کو ليجئے۔ ميرا رس ان ميں جمع خراب مادوں کو خارج کر کے گٹھيا اور جوڑوں کا درد دور کر ديتا ہے۔ يہ خراب مادے کيوں جمع ہوتے ہيں؟ بس اتناسمجھ ليجئے کہ جو لوگ بہت زيادہ ميدہ، چاول، آلو وغيرہ کھاتے ہيں، ان کے جسم اور جوڑوں ميں خراب مادے جمع ہو جاتے ہيں۔ ہاں جو بے چھنا آٹا اور بغير پالش کے چاول اور سبزياں زيادہ کھاتے ہيں، ان تکاليف سے محفوظ رہتے ہيں۔

آپ بے شک مجھے پسند نہ کريں، ليکن ميري ايک بات ياد رکھئے کہ زيادہ گوشت اور خاص طور پر بڑا گوشت کھانے سے آگے چل کر ان تکاليف کے علاوہ دوسرے کئي مرض آگھيرتے ہيں۔

مجھ ميں دراصل وہي دوائي جز قدرتي شکل ميں موجود ہوتا ہے جو اسپرين ميں ہوتا ہے۔ ميں سيلي سلک ايسڈ کا بہترين ذريعہ ہوں۔ اسپرين سے تو تکليف بھي ہوسکتي ہے ليکن مجھ ميں موجود يہ کيميائي مادہ کوئي تکليف پہنچائے بغير جسم سے خراب مادے خارج کر کے درد اور ورم سے نجات ديتا ہے۔ بہتر ہے اس عمر سے مجھے اپنا دوست بناليجئے۔ ميري تھوڑي سي کڑواہٹ نتيجے کے لحاظ سے ميٹھي ثابت ہوگي۔

ميرے چھلکوں ميں بھي ايک خاص صلاحيت ہوتي ہے۔ بہتر ہے کہ يہ بات اپنے دادا جان اور نانا ابو اور تمام بزرگوں کو بتا ديجئے کہ وہ ميرے چھلکوں کو نہ پھينکيں بلکہ انھيں باريک کتر کر خشک کر کے رکھ ليں اور جب جاڑوں ميں سردي زکام ستانے لگے، ان کے ساتھ تازہ يا خشک پودينہ ملاکر چائے کي طرح دم دے کر يہ چائے دن ميں 3 ۔ 4 مرتبہ پيتے رہيں۔ اس سے سردي کي تکاليف دور ہوجائيں گي۔

ميں زخموں کا بھي محفوظ علاج ہوں۔ زخم پر ميري پھانک کي پتلي پرت کاٹ کر رکھ ديجئے اور اوپر سے پٹي باندھ ديجئے۔ زخم پکنے اور خراب ہونے سے محفوظ رہے گا۔

ميرے کھانے سے جسم کے تمام نظام تيز ہوجاتے ہيں بلکہ يوں کہئے اسمارٹ ہوجاتے ہيں۔ مثلاً جگر اپنا کام عمدہ انداز ميں کرنے لگتا ہے تو پتے ميں جمع پتھرياں بھي خارج ہوجاتي ہيں۔ آنتوں کا فعل ميرے گودے يا ريشے کي وجہ سے تيز ہوجاتا ہے۔ نزلے اور اس کي وجہ سے رہنے والے بخار سے نجات ملتي ہے۔ ہاضمہ ٹھيک ہوتا ہے۔ جسم ميں صاف ستھرا خون بننے سے رنگ کھل جاتا ہے۔ بات دراصل يہ ہے کہ مجھ ميں قدرت نے جسم سے زہريلے مادے خارج کرنے کي بڑي صلاحيت بھر دي ہے۔ آپ مجھے تنہا کھائيے يا ميرے ساتھ دوسرے پھل بھي شامل کر کے نئي لذت اور اچھي صحت کے مزے اٹھائيے۔

مجھ ميں حياتين الف تو برائے نام ہوتا ہے۔ ليکن حياتين ب کے علاوہ حياتين ج 40  ملي گرام ، حرارے 40  عدد ، کيلشيم 40 ملي گرام، فولاد 2 ملي گرام اور فاسفورس 11 ملي گرام ہوتا ہے۔

تحرير: رشيد الدين احمد


متعلقہ تحریریں :

آنکھوں کی حفاظت کے لیۓ عینک کا استعمال

پتلے اور موٹے جسم پر پانی کے اثرات

بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں

بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں ( حصّہ دوّم)

گٹھیا (rheumatoid arthritis ) کی بیماری

گٹھیا (rheumatoid arthriti) کی علامتیں

زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف

زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف (حصّہ دوّم)

زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف (حصّہ سوّم)

 بائیپو لر افیکٹو  ڈس آرڈر کیا ہے؟