• صارفین کی تعداد :
  • 900
  • 11/27/2010
  • تاريخ :

لاریجانی کل شام کے دورے پر روانہ ہونگے

ڈاکٹر علی لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے شام روانہ ہونگے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ  کے اسپیکر علی لاریجانی ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے کل شام روانہ ہونگے۔ اس اجلاس میں ایران کے سابق اسپیکر غلام علی حداد عادل خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے غلام علی حداد عادل ایشیائی پارلیمانی اجلاس کے بانی ہیں۔ پارلیمنٹ کے بعض نمائندے بھی لاریجانی کی اس سفر میں ہمراہی کریں گے۔