• صارفین کی تعداد :
  • 1017
  • 10/27/2010
  • تاريخ :

وکی لیکس کی دستاویزات، نفسیاتی جنگ کا ایک حربہ، بروجردی

علاء الدین بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ وکی لیکس کی دستاویزات کی اشاعت کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور ہمسایہ ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق علاءالدین بروجردی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ امریکیوں نے عراقی شہریوں کو ایذائیں اور شکنجے دینے میں امریکی کردار جیسے بعض حقائق کو غیرحقیقی خبروں کے ساتھ ذکر کیا ہے، کہا کہ یہ نفسیاتی جنگ کا ایک جانا پہچانا حربہ ہے تاکہ رائے عامہ پر اثر ڈالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکی لیکس کی شائع کردہ دستاویزات کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی یہ قابل اعتنا ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وکی لیکس نے عراق پر امریکی فوج کے حملے کے بارے میں چار سے پانچ لاکھ دستاویزات جاری کی ہیں جو نوری مالکی کی سربراہی میں عراق میں نئی حکومت کی تشکیل کو روکنے کے لیے واشنگٹن کی سیاسی و تشہیراتی سازشوں کا ایک حصہ ہے۔