• صارفین کی تعداد :
  • 5199
  • 10/25/2010
  • تاريخ :

منفی تبدیلیاں موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے

سوالیہ نشان

 طبی ماہرین نے کہا ہے کہ طرز زندگی میں منفی تدیلیاں لوگوں کو وقت سے پہلے موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے زیادہ ترحصوں میں انسان کی متوقع عمر میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن دوسری جانب طبی ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے ہیں کہ بعض لوگ ایسا طرز زندگی اپنا رہے ہیں جو انہیں وقت سے پہلے موت کے منہ میں دھکیل سکتا ہے۔ امریکہ میں ہونے والے ایک نئے مطالعاتی جائزے میں کہا گیا ہے کہ زندگی گذارنے کے چار انداز ایسے ہیں جو صحت مند زندگی اور درازی عمر پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ماضی میں سوسال کی عمر کو لوگ خال خال ہی پہنچتے تھے مگر آج امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے سوسال جینے کی توقع کرسکتے ہیں۔

20 ویں صدی میں ترقی یافتہ ملکوں میں متوقع عمر میں 30 سال تک کا اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں اس وقت اوسط متوقع عمر 78 سال ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بری عادتیں اختیار کرنے والے لوگوں کی گھٹ سکتی ہے۔ ان بری عادات میں بہت زیادہ کھانا، جنک فوڈ کا ضرورت سے زیادہ استعمال، بہت کم ورزش اور تمباکونوشی شامل ہیں۔ ان عادات کے نتیجے میں کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ماہرین نے ایک مطالعاتی جائزے کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان عادات کے اپنانے سے عمر میں کتنی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین نے جب ان اعداد وشمار کو نسل، آمدنی کی سطح اور علاقے سے تعلق کی بنیاد پر تقسیم کیا تو انہیں اس میں مزید نمایاں فرق دکھائے دیے۔متوسط آمدنی رکھنے والے سفید فاموں کے بلڈ پریشر کی سطح سب سے بہتر تھی۔ لیکن ایشیائی امریکیوں میں بری عادات کم تھیں اور ان کی صحت سب سے بہتر تھی۔ماہرین کو یہ بھی معلوم ہوا کہ ایشیائی امریکیوں اور افریقی امریکیوں کے درمیان متوقع عمر کا فرق 14 سال کا تھا اورافریقی امریکیوں کی اوسط عمر 67 سال تھی۔متوقع کم عمر کا ایک دوسرا گروپ افریقی امریکی عورتوں کا تھا، جس کی وجہ ان میں موٹاپے کی بلند تر شرح تھی۔وزن کی زیادتی کے شکار لوگوں میں معذوری، ذیابیطس اور دل کے مرض کی شرح زیادہ تھی جس کی وجہ سے وہ جوانی میں ہی بیمار پڑجاتے ہیں اور انہیں کئی برس تک دواؤں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

بشکریہ ون پاکستان ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں :

پتلے اور موٹے جسم پر پانی کے اثرات

بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں

بچوں کی نیند کے متعلق چند غلط فہمیاں ( حصّہ دوّم)

گٹھیا (rheumatoid arthritis ) کی بیماری

گٹھیا (rheumatoid arthriti) کی علامتیں

زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف

زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف (حصّہ دوّم)

زچہ و بچہ کی صحت اور مڈوائف (حصّہ سوّم)

 بائیپو لر افیکٹو  ڈس آرڈر کیا ہے؟

اينگزائٹي (گھبراہٹ)  اور فوبيا