• صارفین کی تعداد :
  • 877
  • 10/24/2010
  • تاريخ :

ایران تمام بین الاقوامی موضوعات میں ہالینڈ کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے

 ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران تمام بین الاقوامی موضوعات میں ہالینڈ کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ہالینڈ کے نئے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران تمام بین الاقوامی موضوعات میں ہالینڈ کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اپنے روابط کو  تسلط پسند طاقتوں کے بغیر دیگر ممالک کے ساتھ فروغ دینا چاہتا ہے صدر نےکہا کہ اگرتمام ممالک اور قوموں  کے درمیان ثقافتی مسائل کا درست اور صحیح ادراک ہوجائے تو پھر دنیا میں کوئی بھی مشکل پیدا نہیں ہوگي۔ اس ملاقات میں ہالینڈ کے سفیر نے ایران کو اہم ملک قراردیتے ہوئے  ایران اور ہالینڈ کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔