• صارفین کی تعداد :
  • 4154
  • 10/12/2010
  • تاريخ :

نارنجستان میوزیم

نارنجستان میوزیم

اس میوزیم کی عمارت " نارنجستان قوام " کے نام سے مشہور ہے جو قوام کمپلکس کا حصہ ہے ۔  اس حصے کو بیرونی حصے کے طور پر بنایا گیا تھا جس میں مہمان بیٹھا کرتے تھے ۔ قاجار دور حکومت میں  یہ عمارت گورنر کی عدالت بھی رہی ہے ۔  اس عمارت میں ایک حصہ " زینت الملوک " بھی ہے جو اندرونی حصے کے طور پر بنایا گیا تھا ۔ یہ وہ حصہ تھا جہاں پر گھر اور قریبی خاندان کے افراد بیٹھا کرتے تھے ۔  عمارت کا دوسرا حصہ ذاتی غسل خانے ، عوامی غسل خانے ، امام بارگاہ  وغیرہ وغیرہ پر مشتمل ہے ۔ عمارت کے اندرونی اور بیرونی حصوں کو زیر زمین ایک گزرگاہ آپس میں ملاتی ہے ۔ یہ عمارت قاجار دور حکومت میں رائج ایرانی فن تعمیر کو ظاہر کرتی ہے ۔ نارنجستان اور زینت الملوک عمارات ایران میں رائج روایتی ثقافت کی نمائندہ ہیں ۔

اس کو 1879 سے 1886 ء کے درمیان باغ نارنجستان کے شمالی حصے میں بنایا گیا ۔ اس کی تعمیر کا سہرا مرزا ابراھیم خان کے سر جاتا ہے جو بڑے قوام کا  بڑا پوتا اور قوام الملک کا دادا تھا ۔ 1965 ء میں نارنجستان کو ایشین انسٹیٹیوٹ اور شیراز یونیورسٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس کے ایک ھال کو بعد میں میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ۔

اس میوزیم کے بارے میں مزید معلومات :

ایڈریس : زند ایونیو شیراز ۔ ایران

ٹیلی فون نمبر : 0098711248331

ساعت کار : 7صبح  تا 1 دوپہر

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

آذربائیجان میوزیم ( تبریز میوزیم )