• صارفین کی تعداد :
  • 964
  • 9/20/2010
  • تاريخ :

صدر احمدی نژاد کا دورہ امریکہ

صدر احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ نیویارک میں مقیم ایرانی شھریوں کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلوں سے انٹرویو اور سیاسی اور علمی نشستوں میں شرکت کریں گے ۔

صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے نیویارک ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں ملت ایران کا پیغام ہمیشہ کی طرح امن و دوستی کا پیغام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ:

اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں اپنا فریضہ ادا کرے گي اور عالمی مسائل کو حل کرنے کےلئے منصفانہ طور پر تمام قوموں کو کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گي کیونکہ انتظام عالم تمام قوموں اور حکومتوں کی شراکت ہی سے ممکن ہوسکتا ہے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے تاکید کی کہ تمام قوموں کو انتظام عالم میں شریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے شام اور الجزائر کے اپنے مختصر دوروں کےبارےمیں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام اور الجزائر کے صدور کےساتھ علاقے اور عالم اسلام کے بارےمیں ضروری گفتگو ہوئي جونہایت مفید رہی ہے۔

صدرجناب احمدی نژاد نے کہا شام کے ساتھ ایران کے تعلقات اسٹراٹیجیک نوعیت کے ہیں اور یہ تعلقات علاقے میں امن و ثبات قائم رکھنےمیں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں۔

صدر احمدی نژاد جو اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے نیویارک گئےہیں نیویارک میں اپنے سات روزہ قیام کے دوران جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ مختلف کے سر براہوں نیز نیویارک میں مقیم ایرانی شہریوں اور دانشوروں سے ملاقات کریں گے ۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد اس قبل بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے کئی اجالاسوں میں شرکت کرچکے ہیں ۔

ان اجلاسوں میں شرکت کا ایک بنیادی مقصد اقوام عالم تک مختلف عالمی مسائل کے سلسلے میں ملت ایران کے برحق موقف کو بیان کرنا ہے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سلانہ اجلاس کا جوجب سے بڑا فائدہ ہے وہ یہی ہے کہ اس پلیٹ فارم سے عالمی برادری کو کچھ ایسے حقائق سے واقف ہونے کا موقع میسر آجات ہے کہ جن کو بڑی طاقتیں اور ان سے وابستہ شیطانی میڈیا صحیح طور پر منتقل نہیں ہونے دیتا ۔

چنانچہ توقع کی جارہی ہے کہ جنرل اسمبلی سے ڈاکٹر احمدی نژاد کا خطاب عالمی برادری کی توجہ کو حقائق سے آشنا کرنے کا باعث ہوگا ۔

ابنا ڈاٹ آئی آ ڑ