• صارفین کی تعداد :
  • 1282
  • 9/20/2010
  • تاريخ :

حصّہ دوّم ( درس اوّل)

فارسی

مقدمہ :

آموزش فارسی کے حصّے  اوّل میں، فارسی سیکهنے کی ضرورت اور اہمیت پر بات کی گئی اور اس بات کی نشاندهی ہوگئی کہ فارسی اور اردو زبان کے تعلقات بہت پرانے اور اسی نسبت سے بہت گہرے بهی ہیں۔ آموزش فارسی کے دوسرے مرحلے پر، بڑی محنت اور کوشش سے حصّہ  دوّم تیار کیا گیا  ہے اور اس حصّے میں  " دستور زبان فارسی" کے عنوان، حسب ضرورت چند ہی دستوری قواعد سکهانے کی کوشش کی گئی ہے۔ امید سے آپ ان قواعد کو مد نظر رکهتے ہوئے، آسانی سے فارسی زبان میں جملے بنا سکیں گے۔ اس حصّے  میں فارسی نظموں کو آسان قرائت کے لئے اعراب لگانے کا اہتمام بهی کیا گیا ہے۔ تا کہ ان کی مدد سے فارسی الفاظ کا صحیح تلفظ بهی سمجهنے میں آسکے۔

حصّے  اول کی روایت کو آگے بڑهاتے ہوئے، اس حصّے کے آخر میں  کچه فارسی مصادر بهی دیئے گئے ہیں۔ جن سے افعال بنانے میں بڑی مددملے گی۔ اب اس حصّے کے اختتام پر، امید ہے که آپ مختلف فارسی کتابوں کے مفہوم سمجهنے کے ساته ساته مختصر اور ساده  مضامین لکهنے کے قابل بهی ہوں گے۔

بہ نام خدا

اِی نامِ تو بِهترینˆ سرˆ آغازˆ 

اے خدا تیرے نام سے جو بہترین آغاز ہے

 

  بی نامِ تو نامِه کی ˆ کُنَمˆ بازˆ میں تیرا نام لئے بغیر کیسے کسی خط کهول سکتا ہوں

(کوئی کام بهی تیرا نام لئے بغیر شروع نہیں کر سکتا)

نگاه من سوی آسمان است   ہم آسمان کی طرف نگاه کرتے ہیں تو 
ماه و ستاره ها، هَمه هُستند 

ستارے، سورج اور بادلوں کو دیکهتے ہیں

خدایا تو را برای آسمان آبی سپاس  اے خدا نیلے آسماں، چمکتے ستارے، روشن سورج
ستارگان درخشان، آفتاب روشن مهتاب زیبا و ابرهای پر از باران خوبصورت چاند اور بارش سے بهرے بادل کے لیے سپاس تیرا شکر
نگاه من اینک بر روی زمین است از مشاهده میری نگاه اب زمین کی طرف ہے تو
کوه های بلند، دریاهای وسیع، دشتهای سرسبز بلند پہاڑ، وسیع سمندر، سرسبز میدان
موجودات کوچک و بزرگ در شگفتم  مجهے حیرت ہوتی ہے۔
ای خدای مهربان تو را سپاس  اے مہربان خدا، تیرا شکر ہے
پیامبران، امامان و انسانهای بزرگ   پیغمبر (ص)، امام (ع)، اور عظیم انسان
فرستاده تو هستند، تیرے بهیجے ہوئے ہیں
کتابِ قرانِ توراهنمایِ ما به سوی خوشبختی است .

تیری کتاب، قرآن مجید، سعادت کی طرف ہماری

راہبر ہے۔

 

 

ذیل الفاظ کو زبانی یاد کریں :

 

فارسی اردو
باز کهولنا
کی کب
بی بغیر
مهتاب چاندنی
آبی نیلا
پُر بهر ے ہوئے
شگفت حیرت
بزرگ عظیم
ماه چاند
خورشید سورج
ابر بادل
درخشان چمکتے
باران بارش
دریا بارش
سپاس تشکر
خوش بختی خوش قسمتی

 

تمرین :

فارسی میں ترجمہ کریں۔

1۔ تیرا نام بہترین آغاز ہے۔

2۔ یہ چمکتے ستارے ہیں۔

3۔ آسمان نیلا  ہے ۔

4۔ پہاڑ اور  میدان خدا کی نعمتیں ہیں۔

5۔ آسمان پر چاند اور ستارے ہیں   ۔

6۔ میری نگاه زمین پر ہے  ۔

 

نام کتاب : آموزش زبان فارسی ( اردو ترجمہ کے  ساته)

تدوین : ڈاکٹر ثمینہ عارفہ

چاپ و تکثیر : خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ۔ لاہور

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

جدید لغات کو زبانی یاد کریں

گفتگو

باب نمبر 4 کی امتحانی مشق

باب نمبر 3 کی امتحانی مشق

باب نمبر دو کی امتحانی مشق

باب نمبر ایک کی امتحانی مشق