• صارفین کی تعداد :
  • 938
  • 9/15/2010
  • تاريخ :

جمعہ کو توہین قرآن کےخلاف مظاہرہ

احتجاجی مظاهره
مسلم امۃ قرآن کریم کی اہانت کی مذموم کوشش کےخلاف جمعہ کے دن وسیع پیمانے پراحتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

اردو ریڈیو تہران کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تبلیغات اسلامی کی ہماہنگی کونسل نے آج اپنےایک بیان میں امت مسلمہ اور دنیا کے تمام حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمازجمعہ کے بعد قرآن کریم کی توہین کےخلاف مظاہرہ کرے اور اس دشمنانہ، کینہ توزانہ اقدام اور پاگل کےخلاف آواز بلند کرے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ امت مسلمہ اور دنیا کا آزاد ضمیر انسان قرآن کریم کی توہین کےخلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرکے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے۔

 

اردو ریڈیو تہران