• صارفین کی تعداد :
  • 5898
  • 9/8/2010
  • تاريخ :

آنکھوں کی حفاظت کے لیۓ عینک کا استعمال

سان گلاسز

 آنکھیں خدا کی ایک عظیم نعمت ہیں اس کا احساس ان لوگوں کو بخوبی ہے جو اس نعمت الہی سے محروم ہیں ۔ ہمیں چاہیۓ کہ خدا تعالی کی اس نعمت کا صحیح استعمال کریں اور اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں ۔  روزمرہ کے معمولات زندگی میں انسان ایسے ماحول سے دوچار رہتا ہے جہاں پر انسانی جسم پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح آنکھیں جو کہ بدن کا ایک بہت ہی حساس حصہ ہیں موسم اور ماحولیات کے برے اثرات سے محفوظ نہیں رہ پاتی ہیں ۔

اگر ہم اپنی صحت کا خیال رکھیں اور منظم طریقے سے اس کے بچاؤ کے لیۓ تدابیر کریں تو آنکھوں کی حفاظت ممکن ہے ۔

ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق سورج کی تیز روشی آ نکھوں کی پتلیو ں کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے آنکھوں کی سورج کی روشنی کے نقصان سے بچانے کے دھوپ سے بچانے کے چشمے استعمال کر نے چاہیں اور چشمے خریدتے وقت صر ف فیشن کو ہی نہیں بلکہ معیار کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں کو دھوپ سے بچا نے کے لیے ایسے چشمے کا استعمال کرنا چاہیے جو الٹروا ئلٹ شعاعوں سے بچا سکیں۔ کیونکہ آنکھیں بہت بڑی نعمت ہیں، جن کی  حفاظت بہت ضروی ہے۔

تحریر: سیّد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں :

ميں پپيتا ہوں

ناخن کی بیماری اور علاج