• صارفین کی تعداد :
  • 1054
  • 9/7/2010
  • تاريخ :

عالمی سامراج کے ساتھ انقلاب اسلامی کا بے مثال مقابلہ

کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے عالمی سامراج کے ساتھ انقلاب اسلامی کے موجودہ مقابلے کو بے مثال قرار دیا ہے ۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل محمد علی جعفری نے تہران میں انقلاب اسلامی کی جانب سے عالمی سامراج کے موجودہ مقابلے کو بے مثال قرار دیا اور کہا کہ اسلامی نظام تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ محمد علی جعفری نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب آج سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی میدانوں میں عالمی سامراج سے برسر پیکار ہے۔

 

اردو ریڈیو تہران