• صارفین کی تعداد :
  • 2607
  • 9/6/2010
  • تاريخ :

ایران کا سب سے لمبا بازار

ایران کا سب سے لمبا بازار
یہ بازار ایران کے شہر زنجان میں واقع ہے اور اس کی لمبائی  تقریبا دو کلومیٹر ہے ۔ یہ شہر کے مرکز  میں واقع تاریخی عمارات کے قریب " دروازہ قلتوق "  کےساتھ واقع ہے ۔

 یہ دروازہ اصل میں قدیم دور میں شہر کا جنوبی دروازہ ہوا کرتا تھا ۔ تاریخی روایات سے یہ پتہ چلا ہے کہ اس بازار کی بنیاد سن 1205 ہجری قمری میں آغا محمد خان قاجار کے دور حکومت میں رکھی گئی اور بعد میں فتح علی شاہ قاجار کے دور حکومت میں اس کو مکمل کر لیا گیا ۔ بعد میں آنے والے حکمرانوں نے اس بازار میں مہمان سرا، مسجد اور دوسری چھوٹی عمارتوں کا اضافہ کیا ۔

یہ بازار مشرق سے مغرب کی طرف سے پھیلا ہوا ہے اور اس لحاظ سے اس کو نیچے والا بازار اور اوپر والا بازار کے نام  دے کر  دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اوپر والے بازار میں قیصریہ اور امام زادہ واقع ہے اور شہر کا بہت اہم اقتصادی اور تجارتی مرکز اس حصے میں واقع ہے جس کی وجہ سے اس حصے کو خاصی اہمیت حاصل ہے ۔

اس بازار میں بہت سی نادر اشیاء تولید کی جاتی ہیں اور ان اشیاء کے ناموں کی مناسبت سے بازار کو مزید 8 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

عمارت کو بہت ہی نزاکت اور مہارت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو قاجار دور کے حکمرانوں کی فنی مہارت اور فن معماری میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے ۔ ملک کےاندر سے آنے والے  سیاحوں اور مسافروں کے لیۓ یہ جگہ بہت ہی دلچسپی کا باعث ہوتی ہے جس کو دیکھ کر انہیں ایران کی شاندار تاریخ کے بارے میں اچھی خاصی معلومات پہچتی ہیں ۔

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں:

 ایران کا جزیرہ  ابوموسی

ایران کا صوبہ  مازندران