• صارفین کی تعداد :
  • 1057
  • 8/28/2010
  • تاريخ :

 ایرانی عوام پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کو بڑے پیمانے پر مدد فراہم کریں

 آیت اللہ امامی کاشانی
تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں تہران کے عارضي امام جمعہ نے ایرانی عوام سے کہا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے ساتھ پاکستان میں سیلاب سے متاثرین بھائیوں کو وسیع پیمانے پر مدد فراہم کریں ۔

 آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے بہن اور بھائی اس وقت شدید مشکلات میں گرفتار ہیں سیلاب نے ان کی زندگی کے تمام وسائل کو تباہ و برباد کر دیا ہے لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ امامی کاشانی نے کہا کہ:

 سیلاب سے 75 فیصد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اسکول، یونیورسٹیاں، پل، حکومتی اداروں کو سیلاب سے زبردست نقصان پہنچا ہے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی مدد کا وقت ہے پاکستان کو یاری پہنچانے کا وقت ہے انھوں نے کہا کہ ایران نے مدد فراہم کی ہے غذائی اشیاء، داواؤں اور خیموں کی بڑي مقدار ارسال کی ہے لیکن سیلاب کی وسیع تباہی کے پیش نظر ایرانی حکومت کی امداد کے ساتھ ساتھ ایرانی عوام بھی پاکستانی عوام کی مدد کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ ایران نے اب تک 400 ٹن پر مشتمل غذائی اشیاء ، دوائیں ، کمبل اور خیمے اور دیگر ضروری سامان پاکستان ارسال کیا ہے ایران کی طرف سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولیات  فراہم کی جارہی ہیں۔

ابنا ڈاٹ آئی آڑ