• صارفین کی تعداد :
  • 950
  • 8/24/2010
  • تاريخ :

صیہونی حکومت میں ایران پر حملےکی ہمت نہيں

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹر احمدی نژاد نےکہا ہےکہ صیہونی حکومت میں اتنی طاقت ہی نہيں کی وہ ایران پرحملہ کر سکے۔

صدراحمدی نژاد نےالجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتےہوئےاقوام متحدہ میں امریکہ کےسابق سفیر جان بولٹن کےاس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےجس میں انھوں نےاسرائیل کوکھل کرایران کےایٹمی بجلی گھر پرحملہ کرنے کے لئے اکسایا تھا، کہا کہ جان بولٹن کمپیوٹر گیمز کے شیدائی ہیں جو صرف بیٹھ کر اپنے ذہن میں جنگ کا کھیل کھیلتے رہتے ہيں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر نے کہا کہ بولٹن کے بیانات ہرگر قابل اعتبار نہيں ہیں جبکہ ایران امریکہ کے موقف کا جائزہ لینے کے لئے صرف اس ملک کے عقلا کی باتوں پر توجہ دیتا ہے نہ کہ ان لوگوں پر جو بغض اور کینے کی بنیاد پر بیان دیتے ہیں۔

صدر احمدی نژاد نے بوشہرایٹمی بجلی گھر میں ایندھن کی سپلائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ایران کو بوشہر ایٹمی بجلی گھر جیسے بیس ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر احمدی نژاد نے کہا کہ تہران خود ایٹمی ایندھن تیارکرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ اس ایندھن کو باہر سے حاصل کرنے میں سیاسی مسائل پیدا ہوتے ہيں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ واضح طور پر یہ کہنا چاہئے کہ ایران، امریکہ اور یورپ پربھروسہ نہيں کرتا لیکن روس کے ساتھ تعلقات کو اچھا اور بہتر پوزیشن میں سمجھتا ہے۔

اردو ریڈیو تہران