• صارفین کی تعداد :
  • 1079
  • 8/24/2010
  • تاريخ :

ایران کا جواب دندان شکن ہوگا

 بریگیڈئر احمد وحیدی
اسلامی جمہوریہ ایران کےوزیردفاع بریگیڈئر احمد وحیدی نے خبردار کیا ہےکہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل ایک علاقے تک محدود نہيں ہوگا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر احمد وحیدی نے سراج نامی ہائی اسپیڈبوٹ اور جدیدترین ذوالفقار میزائل لانچر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے دشمن اپنے مہم جویانہ رویے کی بابت ہوشیار رہیں اور آگ سے نہ کھیلیں ورنہ اسلامی جمہوریہ ایران کا رویہ ناقابل پیشین گوئی ہوگا۔

ایران کے وزیر دفاع نےکہا کہ ایران کا دفاعی ڈاکٹرائن یہ ہے کہ کسی بھی ملک پرحملہ نہیں کیا جائے گا اور قانونی حیثیت کے حامل تمام ملکوں سے دوستانہ تعلقات رکھے جائيں گے۔

ایران کے وزیر دفاع نے بحیرہ خزر کو عسکری بنانے کے لئے علاقے سے باہر کی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران کی پالیسی ہمیشہ یہ رہی ہے کہ بحیرہ خزر میں غیرفوجی پوزیشن رہے اور عسکری صورت حال نہ رہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج (پیر) وزیر دفاع بریگیڈیئر احمد وحیدی کی موجودگی میں سراج نامی ہائی اسپیڈ بوٹ اور جدید نسل کے ذوالفقار میزائل لانچر کی پروڈکشن لائن کا افتتاح ہوا۔