• صارفین کی تعداد :
  • 4344
  • 8/23/2010
  • تاريخ :

ایران کے لوگوں کے کھانے (حصّہ دوّم)

ایرانی کھانے
زیادہ تر ایرانی کھانے کے ساتھ ٹھنڈا پانی  پینا تو پسند کرتے ہی ہیں مگر کھانے کے بعد چاۓ پینے کا رواج تقریبا سارے ایران میں یکساں دیکھنے کو ملتا ہے۔ 

 چاۓ بنانے کا انداز بھی مختلف ہے ۔ برصغیر کے لوگ چاۓ کو دودھ کے ساتھ ابال کر استعمال کرتے ہیں مگر ایران میں پہلے پانی کو ابال لیا جاتا ہے پھر اس میں خشک چاۓ ڈال دی جاتی ہے  اور یوں قھوہ کی شکل میں چاۓ تیار ہو جاتی ہے۔  چاۓ پینے کا انداز بھی مختلف ہے ۔

ایران کے لوگ  چاۓ پیتے وقت شکر کو چاۓ کے کپ میں نہیں ملاتے بلکہ شکر کے مربع شکل ٹکڑوں کو منہ میں رکھ کر چاۓ کے گھونٹ پیتے ہیں ۔

یہاں کافی پینے کا بھی بہت رواج ہے اور بہت سے لوگ کافی پینے کے شوقین ہیں ۔ گرمیوں میں  مختلف پھلوں کے ذائقے والے خشک  پاؤڈر  پیکٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں جنہیں پانی  میں گھول کر شربت بنا لیا جاتا ہے اور پھر ٹھنڈا کرکے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لسی کا استعمال بھی کثرت سے ہوتا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانیوں کی لسی اور برصغیر کے رہنے والوں کی لسی میں کچھ فرق ہے ۔ 

برصغیر میں چونکہ زیادہ تر علاقوں میں دھی اور دودھ باآسانی دستیاب ہوتا ہے اس لیۓ دہی سے تازہ لسی بنائی جاتی ہے مگر یہاں پر لسی کو فیکٹریوں میں بنا کر پیکٹوں یا بوتلوں کی شکل   میں مارکیٹ میں لایا جاتا ہے ۔

اس لسی میں کیمیکل کا استعمال کرکے اس کو کافی دنوں تک استعمال کے قابل بنا دیا جاتا ہے ۔ ایران  میں نمکین لسی پی جاتی ہے ، میٹھی لسی کا یہاں پر استعمال نہیں ہوتا ہے ۔

تحریر: سیّد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں:

جرمن خواتین کی نگاہ میں ایران کی ثقافت

ہفت سین کا رواج

عید نوروز پر ایک نظر

ایران کی موسیقی