• صارفین کی تعداد :
  • 3205
  • 8/14/2010
  • تاريخ :

کیفیات و صفات حروف

الله

جس طرح حروف مخارج سے ادا ھوتے ھیں اسی طرح حروف کی مختلف صفتیں ھوتی ھیں مثلاً استعلاء ،جھر ، قلقلہ وغیرہ۔ کبھی مخرج اور صفت میں اتحادھوتا ھے جیسے " ح"  اور" عین" اور کبھی مخرج ایک ھوتا ھے اور صفت الگ ھوتی ھے جیسے "ھمزہ" اور "ہ "۔

۱۔ حروف قلقلہ

خ ۔د:ان حروف کی خاصیت یہ ھے کہ اگر یہ حروف درمیان یا آخر کلمہ میں ھوں اور ساکن بھی ھوں تو انھیں اس زور سے ادا کرنا چاھئے کہ متحرک معلوم ھوں جیسے یدخلون ۔لم یلد ۔

۲۔ حروف استعلاء

یہ سات حروف ھیں: ص، ض، ط، ظ، غ، ق، خ۔ ان کو حروف استعلاء اس لئے کھا جاتا ھے کہ ان کی ادائیگی کے لئے زبان کو اٹھانا پڑتا ھے جیسے خط ، یخصمون ۔

۳۔ حروف یرملون

یہ چہ حروف ھیں :ی ، ر، م، ل، و، ن ۔ ان حروف کی خاصیت یہ ھے کہ اگر ان سے پھلے نون ساکن یا تنوین ھے تو اسے تقریباً ساقط کر دیا جائے گا اور بعد کے حروف کو مشدد پڑھا جائے گا جیسے محمد و آل محمد ، لم یکن لہ ۔

۴۔ حروف حلق

یہ چہ حروف ھیں :ح۔خ۔ غ۔ع۔ ہ ۔ء۔ جو حلق سے ادا کئے جاتے ھیں، ان سے پھلے واقع ھونے والا نون ساکن واضح طور پر پڑھا جائے گا جیسے" انعمت "۔

بشکریہ الحج ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

علم تجوید اور اس کی اھمیت و ضرورت

علم تجوید کی عظمت