چین میں لینڈ سلائڈنگ سے 65 افراد ہلاک
چین میں بھاری لینڈ سلائڈنگ کے باعث 65 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں بھاری لینڈ سلائڈنگ کے باعث 65 افراد ہلاک ہو گئے ۔ حکومتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مغربی چائنا میں بڑی ماترا میں زمینی تودہ گرنے کے باعث کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے ۔ لینڈ سلائڈنگ کا واقع تبت کے علاقے صوبہ گانسو میں پیش آیا ۔ میڈیا کے مطابق حکام نے متاثرہ علاقہ میں ریکسیو کے کاموں میں مدد کے لئے دوہزارچار سو فوجیوں اور ایک سو میڈیکل ماہریں کو تعینات کیا ہے۔ زمینی تودے گرنے سے علاقے کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے اور ناخوشگوار واقع کے نتیجے میں پچاس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق اس سال سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔