بصرہ میں تین دھماکوں میں 60 افراد ہلاک
عراق کے شہر بصرہ میں تین دھماکوں میں ساٹھ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر بصرہ میں تین دھماکوں میں ساٹھ افراد ہلاک اور سترسے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بصرہ کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے تین دھماکوں میں 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بصرہ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ علی المالکی کاکہنا ہے کہ دھماکہ بجلی کا جنریٹر پھٹنے سے ہوا لیکن ابھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ دہشت گرد حملہ ہے. تاہم واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ ترغریب چھا بڑی والے لوگ ہیں ۔ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔