• صارفین کی تعداد :
  • 1309
  • 8/4/2010
  • تاريخ :

بیروت میں جشن

حزب اللہ
 33 روزہ جنگ میں حزب اللہ کے ہاتھوں صہیونی افواج کی تاریخی اور ذلت آمیز شکست کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر کل رات بیروت میں ایک بڑا شاندار عوامی اجتماع منعقد ہوا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے دوبارہ لبنان پر حملہ کیا تو ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز سے جھڑپ کے دوران تنظیم کے کارکن لبنانی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں تاہم کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کرتے ہوئے انہیں روک دیا گیا ہے۔

اسرائیل اور لبنان کی فورسز کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں دو لبنانی فوجی اور ایک لبنانی صحافی شہید جبکہ ایک اعلی صہیونی فوجی کمانڈر مارا گیا ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ دو ہزار پانچ میں اُس وقت کے لبنانی وزیراعظم رفیق حریری کو قتل کرنے میں اسرائیل ملوث تھا اور اِس بارے میں شواہد اگلے ہفتے منظر عام پر لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی تحقیقاتی ٹریبونل نے کہ جو مکمل طور پر امریکی اور صہیونی لابی کے زیر اثر ہے نہایت ڈھٹائی کے ساتھ رفیق حریری کے قتل میں حزب اللہ کو ملوث قرار دیا ہے ۔