• صارفین کی تعداد :
  • 833
  • 7/31/2010
  • تاريخ :

یورپی یونین کےساتھ اسی جیسا سلوک کیا جائے

ایران
  اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کےسربراہ علاالدین بروجردی نےکہا ہے کہ یورپی یونین اگر ملت ایران کےخلاف پابندیوں کو عملی جامہ پہنائےگی تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق علاء الدین بروجردی نےآج (سنیچر کےدن ) اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران پابندی عائد کرنے والے ہرملک کےساتھ اسی جیساہی قدم اٹھانے کاحق محفوظ رکھتا ہے کہاکہ اگر پابندیوں کو عملی جامہ پہنایا گیا تو اسلامی جمہوریہ ایران اس ملک کےساتھ اپنا تجارتی اوراقتصادی رابطہ منقطع کر لےگا اور ان ملکوں کےساتھ تجارتی رابطہ قائم رکھے گا جو پابندیوں کی پالیسی پرعمل پیرا نہيں ہیں۔

بروجردی نےکہا کہ ملت ایران ،گذشتہ تیس برسوں میں امریکہ اور اس کےمغربی اتحادیوں کے یکطرفہ اقدامات اور مظالم کا نتیجہ بخوبی دیکھ چکی ہے اور اسی بنیاد پر اس قوم کےلئے ان پابندیوں کا کوئی مفہوم نہيں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمینٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کےسربراہ نے مزید کہا کہ ایران نے انھیں پابندیوں کےعالم میں پیشرفت و ترقی کی ہے اوراسی دوران ملک کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہے۔ 

 

اردو ریڈیو تہران