• صارفین کی تعداد :
  • 894
  • 7/28/2010
  • تاريخ :

ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر تاکید

صدرڈاکٹر احمدی نژاد اور صدر بشار اسد   

مینسک میں بلاروس اور شام کے صدور نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کو سفارتی طریقہ سے حل کرنے پر تاکید کی ہے اور این پی ٹی معاہدے سے اسرائيل کے ملحق ہونے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الشرق الاوسط کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلاروس  کے صدر الگزینڈر لوکاشینکو اور شام کے صدر بشار اسد نے مینسک میں ایک مشترکہ اعلامیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کو سفارتی طریقہ سے حل کرنے پر تاکید کی ہے اس اعلامیہ میں دونوں رہنماؤں نےاین پی ٹی معاہدے سے اسرائيل کے ملحق ہونے پر زور دیا ہے۔

بشار اسد اور لوکاشینکو  نے اس اعلامیہ میں کہا کہ این پی ٹی معاہدے کی روشنی میں  ایران سمیت تمام ممالک کو پرامن ایٹمی ٹینالوجی کے حصول کا حق حاصل ہے۔ واضح رہے کہ شام کے صدر بلاروس کا دورہ مکمل کرکے دمشق پہنچ گئے ہیں۔