• صارفین کی تعداد :
  • 2560
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

سید عارف حسین کی تعلیمی سرگرمیاں

علامہ سید عارف حسین حسینی

سید عارف حسین کو ابتداء ہی سے علم حاصل کرنے کا بےحد شوق تھا اور انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کےلیۓ نیک لوگوں کا راستہ اختیار کیا ۔ سب سے پہلے انہوں نے اپنے والد  سید فضل سے تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ ان کے والد تقوی میں کمال تھے جن سے سید عارف حسین نے بےحد فائدہ اٹھایا ۔ جب وہ سکول جانے کی عمر کو پہنچے تو انہوں نے اسکول میں داخلہ لیا اور بڑی تیزی سے علمی منازل طے کرتے چلے گۓ ۔ انٹرمیڈیٹ  کرنے کے بعد انہوں نے  مذھبی تعلیم کی طرف توجہ دی اور حوزہ علمیھ جعفریھ پارا چنار میں داخلہ لیا ۔   اس مدرسہ میں انہیں استاد حاجی غلام جعفر لقمان سے ادبیات عرب جاننے کا موقع ملا  اور انہوں نے یہاں پر مذھبی میدان میں اپنے علم میں قابل قدر اضافہ کیا ۔ اپنی علمی تشنگی کو سیر کرنے کے لیۓ وہ 1346  شمسی میں نجف شریف (عراق ) میں واقع ایک حوزہ علمیھ میں چلے گۓ  ۔  مالی مشکلات ہونے کے باوجود  انہوں نے اپنا تعلیمی سفر جاری  رکھا اور مدرسہ علمیھ " بشریھ "  اور پھر مدرسھ علمیھ دارالحکمھ میں مقیم رہے ۔ سید عارف حسین حسینی بڑے خوش قسمت انسان تھے کہ انہیں بہت ہی قابل اساتذہ کے زیر سایہ رہنے کا موقع ملا ۔ ان کے اساتذہ میں آیت اللہ سید اسداللہ مدنی کہ جن سے انہوں نے " شرح لمعھ " ، سید مجتبی لنکرانی سے " رسایل " ، آیت اللہ مرتضوی سے " مکاسب " ، آیت اللہ شھید مرتضی مطھری سے " درس فلسفھ ، آیت اللہ فاضل لنکرانی سے " جلد اول کفلیھ " ، آیت اللہ محسن حرم پناہی  سے " درس عقائد " ، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے " خارج اصول " ، آیت اللہ شیخ جواد تبریزی سے " خارج فقھ "   وغیرہ وغیرہ کے علوم حاصل کیے  ۔

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

آیت اللہ محمد تقی شیرازی

آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی