• صارفین کی تعداد :
  • 2780
  • 7/24/2010
  • تاريخ :

علامہ سید عارف حسین حسینی کی پیدائش

علامہ سید عارف حسین حسینی

علامہ سید عارف حسین حسینی  ایک مشہور عالم دین تھے جنہوں نے  اسلام  کو لوگوں میں عام کرنے لیۓ قابل قدر خدمات انجام دیں ۔ آپ کے والد کا نام سید فضل حسین تھا اور آپ 1320 ہجری شمسی میں  پاکستان کے قبا‏ئلی علاقہ بنام  پارا چنار  میں ایک مذھبی اور روحانی خاندان میں پیدا ہوۓ ۔  پارا چنار کا علاقہ پاکستان کے صوبہ سرحد (جس کا نیا نام خیبر پختونخواہ ہے ) کے مرکزی شہر پشاور سے تقریبا 200 کلومیٹر کے فاصلے پر پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر واقع ہے۔ سید عارف کا خاندان پارا چنار کے ایک دیہات میں رہتا تھا جو پارا چنار سے کوئی 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس دیہات کا نام  «پیوار» ہے اور اس میں تین  قبیلے «غندی خیل»، «علی زائی» و «دویرزائی» رہتے ہیں ۔ سید عارف حسین حسینی کا تعلق دویرزائی «پیوار»  سے ہے ۔ اس علاقے میں تقریبا 200 ہزار کے شیعہ آباد ہیں ۔ اس علاقے کے لوگ  بڑے شہروں سے دور ہونے اور آزاد قبائلی قوانین اور رسوم میں جکڑے ہونے کی وجہ  سے پسماندہ ہیں اور زندگی کی بنیادی ضرویات سے آج بھی محروم ہیں ۔

 

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

آیة اللہ دستغیب کی مختصر سوانح حیات

سعودی عرب،  شیعہ علمی و تہذیبی لحاظ سے بہتر پوزیشن میں